سعودی عرب کے فرمانورا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی خاندان کے دو افراد سمیت متعدد فوجی افسران و سول حکام کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیاہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کےتحت وزارت دفاع میں بدعنوانی کے الزام میں شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے عہدے سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی کو بھی الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق جنرل اسٹاف کے نائب چیف لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سلیم بن مطلق العظیمہ کو شہزادہ فہد کی جگہ مشترکہ افواج کے کمانڈر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سبکدوش عہدیداروں کیخلاف بدعنوانی کےمقدمات ہیں جنہیں تحقیقات کیلئےمتعلقہ اداروں کےسپرد کردیاگیاہے۔