لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان فٹنس کے مسائل سے دوچار ہونے کے باعث قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنید خان حبیب بینک کی ٹیم میں شامل تھے تاہم فٹنس متاثر ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل نہیں کھیل رہے۔دوسری جانب جنید خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹنس کاجائزہ لیا جارہا ہے کیوں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔خیال رہے کہ جنید خان ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب
کہ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔
فٹنس مسائل: فاسٹ بولر جنید خان قائداعظم ٹرافی ون ڈے کپ کے سیمی فائنل سے باہر
Related Posts
Add A Comment