لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ حکومت کی عجلت میں تشکیل دی جانے والی پالیسیاں مسائل کی گتھی کوسلجھانے کی بجائے مزید الجھا رہی ہیں ،جب تک ہم اپنے گھر کو درست نہیں کرلیتے اس وقت تک باہر سے آنے والے اربوں ڈالرز بھی ہماری مشکلات کوحل نہیں کر سکتے ،اگر حکومت ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیوں کا خاتمہ اور اسے سہل بنا دے تو ٹیکس آمدنی میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ ٹیکس اکٹھاکرنے والے اداروں میں بیٹھی ہوئی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے ۔جب تک ٹیکسیشن کے نظام کو پیچیدگیوں کی بجائے آسان نہیں بنایا جاتا اس وقت تک اربوں روپے قومی خزانے میں جانے کی بجائے جیبو ں میں جاتے رہیں گے۔ حکومت ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کرے گی ،ٹیکس نہ دینے والوں کو ان کی آسانی کے مطابق ادائیگی کر نے کی پیشکش کر کے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے عمل کو ون ونڈو کے تحت کیا جائے تاکہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔
اپنے گھر کو درست کر لینے تک باہر سے آنیوالے اربوں ڈالرز بھی مشکلات کوحل نہیں کر سکتے : پاکستان ٹیکس فورم
Related Posts
Add A Comment