What's Hot

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»افکار عالم»یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
    افکار عالم

    یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکاکتوبر 17, 2022Updated:اکتوبر 17, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    یورپی یونین نے ایران کی ’اخلاقی‘ پولیس گشت ارشاد، وزیر اطلاعات اور اس کے پاسداران انقلاب کے سائبر ڈویژن پرپابندیاں عاید کردی ہیں۔

    یورپی یونین  نے یہ فیصلہ مہسا امینی کی پولیس کے زیرحراست موت اور اس کے ردعمل میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کے لیے کریک ڈاؤن کے جواب میں کیا ہے۔ یورپی بلاک کے سرکاری انتظامی گزٹ میں شائع شدہ فہرست میں نام نہاد اخلاقی پولیس، پاسداران انقلاب کی نیم فوجی فورس بسیج ملیشیا اور قومی پولیس کی ایک وردی پوش شاخ کے سربراہان کو بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جرمنی کی وزیر خارجہ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف وحشیانہ جبر و ظلم کرنے والوں کے خلاف یورپی یونین میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

     قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یہ عندیہ دیا تھا کہ یورپی یونین ایران کے خلاف مہسا امینی کے ’’قتل‘‘اور ملک بھر میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پابندیاں عایدکرنے پرغور کر رہی ہے۔ بوریل نے یورپی پارلیمان کوبتایا کہ’’ہم مہسا امینی کی ہلاکت اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے مظاہروں سے نمٹنے کے طریق کارکے ردعمل میں پابندیوں کے اقدامات سمیت اپنے اختیار میں موجود تمام آپشنز پرغور جاری رکھیں گے‘‘۔

    انھوں نے واضح کیا کہ ’’پابندیوں کے اقدامات‘‘سے ان کی مراد پابندیاں ہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران: حکومت مخالف مظاہروں کے پیچھے سعودیہ ہے ، ایرانی حکومت کا دعوی

    نومبر 29, 2022

    ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی کا دوروزہ اجلاس آج شروع ہورہا ہے

    نومبر 8, 2022

    عرب خواتین کے لیے مشعل راہ بننے والی ریما بنت بندر

    نومبر 7, 2022
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022