متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کی سرپرستی میں ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی کا بین الاقوامی دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔
ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی میں دنیا بھر سے مذہبی رہنماؤں، دانشوروں ، بین الاقوامی، حکومتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے جمع ہورہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں ایک اہم نام معروف سکالر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں علوم امن و تنازعات کے پروفیسرڈاکٹر حسن الامین کا ہے جو اس سال منعقد ہونے والی دوروزہ اسمبلی کے ایک سیشن میں عالمی تنازعات اور عالمی امن شراکت داری کی فوری ضرورتوں کے مواقع پر خصوصی گفتگو کریں گے۔
ابوظہبی فورم فار پیس عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا حصہ، اس سال منعقد ہونے والی اسمبلی موجودہ عالمی صحت، اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرے گی۔