آسٹریلیا: ہم جانتے ہیں کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس، شوگر کے مرض کی سب سے عام قسم ہے اور پورے جسم پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب ماہرین نے پہلی مرتبہ ایک طویل سروے میں ٹائپ ٹو ذیابیطس اور دماغی انحطاط کے درمیان ایک تعلق دریافت کیا ہے۔
یورپی ذیابیطس تنظیم کی اشاعت ’ڈایبیٹائلوجیا‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں تسمانیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے مسلسل پانچ سال تک ذیابیطس کے مریضوں کا جائزہ لیا۔ اس میں انہوں نے اس مرض میں دماغی کیفیات اور دماغی سرگرمی میں کمی کو بطورِ خاص ہدف بنایا۔
ماہرین نے 55 سے 90 سال کے ایسے 705 مریضوں کا جائزہ لیا جو ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ گرتی دماغی صلاحیتوں کے شکار تھے۔
ان میں 348 افراد ذیابیطس کے شکار تھے جبکہ 357 کو ایسا کوئی مرض نہ تھا۔ تمام مریضوں کے ایم آر آئی اسکین لیے گئے اور ان کے دماغی حجم کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد مسلسل 5 برس تک تمام مریضوں کے 7 اقسام کے معیاری دماغی ٹیسٹ لیے گئے لیکن مرض کے ساتھ اور مرض کے بغیر دونوں گروہوں میں دماغی حجم میں کمی یکساں نوٹ کی گئی۔
ماہرین نے کہا کہ جن افراد کو ذیابیطس تھا ان میں گفتگو کی تیزی اور باتوں سے متعلق یادداشت میں واضح کمی دیکھی گئی تاہم ماہرین نے کہا کہ ورزش، طرزِ زندگی اور خوراک سے اس نقصان کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس سے دماغ بھی کمزور ہوجاتا ہے، ماہرین
Related Posts
Add A Comment