Author: apwpadmin
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ پریس ریلیز میں چیف جسٹس آف پاکستان سے منسوب غیر رسمی گفتگو کے حوالے سے وضاحت پیش کی گئی ہے۔ یہ گفتگو 9 ستمبر 2024 کو نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ ہوئی تھی، جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا اور میڈیا میں غیر ضروری سنسنی پھیلائی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق، عدالتی سال کے افتتاح کے موقع پر اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ان…
ووٹ کو عزت دو کابیانیہ موجود ہے۔یہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہی تھا جس کی وجہ سے2017ء کے بعد پاکستان مشکل حالات کا شکارہوا ہے۔ورلڈ ایکو کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے راہ نما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار،جمہوری اقدار، ووٹ کو عزت دو اور ایسے معاملات ساتھ ساتھ رہیں گے۔ہمارا یہ مؤقف اپنی جگہ پر قائم ہے۔ملک معاشی طور پر ڈوب رہاہو تو ذاتی بدلہ نہیں لے سکتے۔ پاکستان کی ترقی اور بہتری اولین ترجیح ہے۔ عام آدمی کی زندگی آسان کرنا ہماری جدوجہد کا محور…
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے جو تازہ الزام عائد کیا ہے اُس پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ملک صاحب نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار پر اثر انداز ہوکر بنی گالہ رہائش گاہ کے کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں کروایا۔ یہ وہی کیس ہے جس میں عمران خان کو صادق و امین قرار دیا گیا تھا۔ ملک صاحب کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس شواہد موجود ہیں کہ یہ سب کیسے ہوا اور کس کو کس کے ذریعے کیا…
رونن او کانل جب میں گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے میں بیٹھا ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے قریب واقع شہر ’پتراجایا‘ کا فضا سے نظارہ کر رہا تھا تو پرندوں کا ایک غول انتہائی خوبصورت انداز میں شہر کی بلند و بالا عمارتوں کے جھنڈ سے گزرتا ہوا ملائیشیا کے سب سے بڑے ’ویٹ لینڈ‘ میں اپنے مسکن کی جانب بڑھ رہا تھا۔اس 200 ہیکٹر پر پھیلے ہوئے ’ویٹ لینڈ‘ پر پرندوں کی تقریباً دو سو اقسام بسیرا کرتی ہیں۔ یہاں 1800 اقسام کے حشرات الارض، 16 قسم کے پانی اور خشکی پر رہنے والے حیوان، 22 قسم کے…
عامرعبداللہ ہم زندگی کے جس شعبہ میں بھی ہوں اپنی حدود خود متعین کرتے ہیں۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے گرد ایک دائرہ کھینچیں اور اسی کی تنگی میں قید رہ کر تمام عمر گزار دیں یا اس دائرے کے امکانات کو دریافت کرنے کی مسلسل سعی کرتے رہیں اور دریافت کی اس خواہش کے بل پر دائرے کو کائنات جتنا وسیع کر لیں۔ یا دوسری صورت میں ایک دائرے کو تسخیر کر کے ایک بڑے دائرے اور پھر اس سے بھی بڑے دائرے کو مسخر کرنے کے مسلسل عمل کو زندگی کا وظیفہ بنا لیں۔شعر و…
اگر آپ نے نیٹ فلیکس کی سیریز ’کراؤن‘ دیکھی ہو تو آپ کو مارگریٹ کا یہ ڈائیلاگ یقیناً یاد ہو گا کہ ’میں نائب ملکہ ہوں، جب ملکہ نہیں ہوتیں تو میں ان کے کام دیکھتی ہوں، لیکن میں (خود) ملکہ نہیں۔‘ پاکستان کے سیاسی خاندانوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ سیاسی وراثت صرف پہلی اولاد یا اولاد نرینہ ہونے کے ناطے نہیں ملتی بلکہ اس کے لیے شخصیت، اہلیت اور تدبیر کو مرکزی عمل دخل ہوتا ہے۔ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی موت کے بعد سنہ 2008 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں حکومت سنبھالی تو…
پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ڈورن حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی وجہ سے کئی جانیں بچیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بیرونی جارحیت کےخلاف سعودی عرب کے حق حفاظت کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمن کی سالمیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں، یمن کا اس پر مناسب ردعمل نہ آنا قابل افسوس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ…
ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ ان کی وزارت کے نمائندے کو پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی میں شامل…
دنیا بھر میں صدیوں سے انسان آپس کی ملاقات میں سلام دعا کے لیے زیادہ تر گلے ملتے یا ہاتھ ملاتے تھے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ طریقہ بدل گیا ہے۔ اب لوگ گلے ملنے یا ہاتھ ملانے کے بجائے کہنیاں اور پاؤں ملانے لگے ہیں۔ دوستوں، اقرباء یا اہل خانہ سے ملاقات پر گلے ملنا اس لیے ایک عام سے بات ہے کہ یوں آپس کی قربت اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اسی طرح شناسا افراد سے ملاقات یا اجنبیوں سے تعارف کے وقت ہاتھ ملانا بھی عمومی سماجی رویوں کا حصہ ہے،…
ایرانی پاسدران انقلاب کے ایک کمانڈر نے یوکرائنی مسافر بردار طیارے کی تباہی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کمیونیکشن بریک ڈاؤن‘ کی وجہ سے ایک میزائل آپریٹر نے یوکرائنی مسافر بردار طیارے کو کروز میزائل سمجھ کر نشانہ بنایا۔ ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ‘کمیونیکشن بریک ڈاؤن‘ کی وجہ سے ایک میزائل آپریٹر نے یوکرائنی مسافر بردار طیارے کو کروز میزائل سمجھ کر تباہ کیا۔ حاجی ذادے نے کہا کہ اس آپریٹر نے میزائل فائر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے مشورہ نہیں کیا، جواتنے بڑے حادثے کا…