چوبیس فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا اور دو روز بعد اسرائیلی ائرلائن ایل آل کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے ڈھائی سو یوکرینی یہودی پناہ گزیں تل ابیب کے بن گوریان بین الاقوامی ائرپورٹ پر اترے۔ باقی ممالک نے یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھولے مگر اسرائیل نے صرف یہودی پناہ گزینوں کو ”آبائی وطن“ میں آ کر بسنے کی دعوت دی ہے۔ انھیں اب نیا گھر ملے گا۔ ہو سکتا ہے، ممکن ہے، کسی ایسے فلسطینی کا گھر جو حال ہی میں زبردستی خالی کرایا گیا ہو۔یعنی نسلوں سے آباد جبری دربدر کے…