Author: ویب ڈیسک

اگرچہ پاکستان کی 70 سال سے زائد سینما انڈسٹری کی تاریخ میں حب الوطنی، آزادی اور پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنائی گئیں، تاہم گزشتہ چند سال میں ایسی فلمیں بنائے جانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ 5 سال میں جہاں پاکستان کی سینما انڈسٹری نے تھرلر، ایکشن، رومانٹک اور بہترین کامیڈی فلمیں دی ہیں، وہیں اس انڈسٹری نے وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے والی بہترین فلمیں بھی بنائی ہیں۔ درج ذیل وہ چند فلمیں ہیں، جنہیں آج کے نوجوانوں کو دیکھنا چاہیے۔ آپریشن 021 پروڈیوسر زیبا بختیار کی اس فلم کی ہدایات جامی…

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، جس کا مقصد وطن عزیز کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ آج سے 55 سال قبل 6 ستمبر 1965 کو بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا لیکن قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کے اس گھناؤنے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن غازیوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تمام خطرات کے خلاف ملک کے دفاع…

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی بادشاہت کی طاقتور ترین شخصیت ہیں اور وہ عموماً ایم بی ایس کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس ہفتے ایک مرتبہ پھر شاہی خاندان کی اعلیٰ عہدوں پر متعین دو شخصیات کو مالی بدعنوانی کے الزام میں برطرف کردیا۔ ان میں ایک لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز، جو کہ یمن میں لڑنے والی سعودی فوجی اتحادی فورسز کے کمانڈر اور ایک شہزادے بھی ہیں۔ دوسرے ان کے بیٹے، شہزادہ عبد العزیز بن فہد بن ترکی تھے، جو سعودی عرب کے شمال مغرب میں…

کویت عرب دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا، جہاں بیک وقت 8 خواتین ججز کو اعلیٰ عدالتی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کویت دور جدید میں بھی وہ پہلا اسلامی ملک بن گیا، جہاں بیک وقت 8 خواتین ججز کو عدالتوں میں تعینات کیا گیا۔ کویت اور دیگر عرب ممالک کے علاوہ اگرچہ متعدد اسلامی ممالک میں خواتین کو عدالتی نظام سمیت دیگر انصاف، سیکیورٹی اور قومی سلامتی سمیت دیگر اہم معاملات کے شعبوں میں تعینات کیا جا چکا ہے۔ کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کونا نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 8 خواتین…

رابطہ عالم اسلامی نے یورپی ملک سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کیے جانے کے واقعے کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پوری دنیا کے مسلمانوں‌ سے اپیل کی ہے کہ قرآن پاک نذرآتش کیے جانے کے مجرمانہ واقعے پر پرامن رہیں اور اس اشتعال انگیز اقدام کا حکمت اور دانش مندی کے ساتھ جواب دیں۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور علما کونسل کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ایک بیان میں سویڈش حکام کی طرف سے قرآن پاک کے…

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایرانی سیکورٹی فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ برس عوامی احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے سیکڑوں افراد سے اعترافی بیانات دلوانے کے لیے تشدد کا استعمال کیا۔ ایمنسٹی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے نومبر 2019ء میں پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد انٹرنیٹ کے تقریبا مکمل منقطع ہونے کے بیج پورے ایران میں اجتماعی گرفتاریاں کیں۔ تنظیم نے واضح کیا کہ اس نے گرفتار ہونے والے 7 ہزار افراد میں درجنوں افراد کی گواہیاں اکٹھا کیں۔ ان میں ایسے بچے…

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات کے موقع پر دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین بہترین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔ سعودی سفیر نے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے پاک-سعودی تعاون کی دیادہانی کرائی۔ گزشتہ ماہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے سعودی عرب کی زیرقیادت اسلامی تعاون تنظیم پر مسلم ممالک کے 57 رکنی…

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب بھی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور اسرائیل سے امن معاہدہ اس کی قیمت پر نہیں کیا گیا۔ تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ ابوظہی پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں ولی عہد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آج بھی آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے پر قائم ہے۔ خیال رہے کہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے…

سعودی عرب کے فرمانورا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی خاندان کے دو افراد سمیت متعدد فوجی افسران و سول حکام کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیاہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کےتحت وزارت دفاع میں بدعنوانی کے الزام میں شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے عہدے سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی کو بھی الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق جنرل اسٹاف کے نائب چیف لیفٹیننٹ جنرل مطلق…

موجودہ حکمرانوں کے کئی انقلابی نعروں میں سے ایک یہ ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان۔ سیاسیات کے پروفیسر اس سے اختلاف کریں گے اور کہیں گے کہ دو نہیں کم از کم دس بارہ پاکستان موجود ہیں لیکن سیاسی نعرے پیچیدہ مسائل کو سادگی اور پُرکاری سے عام فہم زبان میں ڈھالنے کا فن ہے۔ تو یہ بات سب کو سمجھ آ جاتی ہے کہ ایک غریب کا پاکستان ہے ایک امیر کا، ایک پاکستان تھانیدار کے چھتر کا ہے اور ایک غریب کی پشت کا۔ ایک ورکشاپ میں کام کرتے چھ سالہ بچے کا اور ایک ڈیڑھ لاکھ…