Author: ویب ڈیسک
دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی قدر میں جمعرات کو نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سعودی اسٹاک مارکیٹ (تداول) میں کاروبار کے دوسرے روز اس کے ایک حصص کی قیمت بڑھ کر 38۰7 ریال (10۰32ڈالر) ہوگئی ہے۔اس کے اثاثوں کی قدربھی بڑھ کر بیس کھرب چھے ارب ڈالر(2006 ارب ڈالر) بھی ہوگئی۔ بدھ کو پہلے روز سعودی آرامکو نے 35۰2 ریال (9۰39 ڈالر) فی حصص میں کاروبار کیا تھا اور اس کے حصص کی قدر دس فی صد کی حد سے بڑھ گئی ہے۔اس طرح اس کی مجموعی قدر کا…
واضح رہے کہ پاکستان کے ایک معروف معیشت دان ڈاکٹر حفیظ پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دو برس مکمل ہونے تک ملک میں سطح غربت میں رہنے والے افراد میں مزید اٹھارہ ملین کا اضافہ ہو جائے گا۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت پر سیاست دانوں اور ماہرین نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے آئی ایم ایف سے جان نہیں چھڑائی اور معاشی ترقی میں اضافے کی کوشش نہیں کی تو ملک شدید مالی بحران کا شکار ہو جائے گا، جس کے سیاست اور معاشرت پر خطرناک اثرات…
برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ خوراک کے پیکٹس پر یہ بات تحریر ہونی چاہیے کہ اس میں موجود کیلوریز کو جلانے کے لیے کتنی ورزش کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ خوراک میں موجود توانائی کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک پیزا کی کیلوریز کے لیے چار گھنٹے کی چہل قدمی اور ایک چاکلیٹ بار کے لیے 22 منٹ کی دوڑ لگانی پڑے گی۔ ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق اس قسم کے لیبل کی وجہ سے لوگوں میں ایسی خوراک کی عادت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کا مقصد…
دنیا کے زیادہ تر افراد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف 2017 میں شروع ہونے والی مہم ’می ٹو‘ سے تو واقف ہیں۔ تاہم دنیا کے اکثر افراد جنوبی کوریا سے شروع ہونے والی منفرد مہم ’فور بی‘ سے ناواقف ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی کوریا میں ’نہ شادی، نہ بچوں کی پیدائش، نہ جنسی تعلقات، نہ کسی مرد سے محبت‘ کے چار اصولوں پر چلائی جانے والی مہم کو ’فور بی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’فور بی‘ کا مقصد خواتین کو ’شادی اور بچوں کی پیدائش سے روکنے سمیت کسی مرد…
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور قبائلی اضلاع کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے دعوؤں کے باوجود یہاں ٹارگٹ کلنگ تھم نہ سکی اور آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ان اضلاع میں لا اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 83 لوگوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ لا اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 18-2017 میں 12 جبکہ 2019 میں 71 لوگ مارے گئے۔ رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں میں 51 کا تعلق شمالی وزیرستان سے اور 20 کا تعلق دوسرے اضلاع سے تھا۔ ٹارگٹ کلنگ میں دوسرے نمبر پر جنوبی وزیرستان ہے، جہاں 11 لوگوں کو گولی مار کر قتل کیا…
پاکستان کی گرما گرم سیاست میں سرد لندن کا تاریخی کردار رہا ہے اور ماضی میں کئی بڑے سیاسی فیصلے اسی شہر میں ہوئے۔ خاص طور پر اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت مخالف اتحاد اور مشاورت کے لیے اسی شہر کو منتخب کیا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی ہو، مشرف مخالف تحریک یا پھر نواز شریف حکومت کے خلاف مبینہ لندن پلان، سب کی حکمت عملیاں یہیں بنیں۔ ان دنوں نواز شریف اور شہباز شریف لندن میں ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے موثر سیاسی کردار وضح کرنے کے لیے پارٹی قیادت کو لندن طلب کر رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق…
کوئٹہ: قطری شاہی خاندان کے 4 افراد سمیت 7 قطری باشندوں کو دفتر خارجہ کی اجازت کے بغیر تلور کے شکار کے لیے نوشکی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ قطری شہری پیر کی شام نوشکی کی جانب سفر کررہے تھے جہاں انہیں کوئٹہ نوشکی شاہراہ کی گلنگور چیک پوائنٹ پر لیویز اہلکاروں نے روک کر حراست میں لیا۔ نوشکی کے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے قطری شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ وہ مقامی لباس میں ملبوس تھے تا کہ سیکورٹی فورسز کو چکمہ…
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسد قیصر پر برس پڑے۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا پروڈکشن آرڈر 4 دسمبر کو جاری ہوا تھا مگر جیل میں آج پہنچا۔ انہوں نے اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب، آپ پر دباؤ ہے تو بتا دیں، ہم ایوان میں نہیں آئیں گے۔ سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اسپیکر کے پاس کوئی اختیار ہے؟ ہمت ہے؟ یا اسپیکر صاحب نے صرف نوکری کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب، رانا ثنا اللّٰہ کے پروڈکشن آرڈر…
واشنگٹن: امریکی فوجی افسران کے بیانات پر مشتمل دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان جنگ کی لاگت اور عسکری حکام کی ہلاکتوں سمیت دیگر حقائق عوام سے چھپائے گئے ہیں۔ امریکہ کے معتبر اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2 ہزار صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات میں امریکی فوجی افسروں اور اہلکاروں کے انٹرویوز شامل ہیں۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ افغان جنگ پر ایک ٹریلین امریکی ڈالر خرچ ہوئے، خواتین سمیت 2300 فوجی ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ اخبار نے معلومات سرکاری ادارے اسپیشل انسپکٹرجنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن سے حاصل کی ہیں اور تمام…
عراق میں اتوار کے روز بھی دارالحکومت بغداد اور جنوبی علاقوں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں اور عومی مقامات پر جمع ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ‘خوفزدہ’ کرنے کے لیے تشدد کے باوجود احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بغداد میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ہجوم اس تحریک کے آغاز کے مقام تحریر اسکوائر پر جمع ہوا۔ طبی عملے کے بتایا کہ جمعہ کے روز تحریر اسکوائر کے قریب واقع پارکنگ کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 20 مظاہرین اور 4 پولیس افسران…