Author: ویب ڈیسک
قومی اسمبلی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی اے) کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ معلومات اور مجرمان کے تبادلے کا اہم ترین بل منظور کرلیا۔ نمائندہ افکار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ابتدا میں اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے وزیر پارلیمانی امور کو بل پیش کرنے کے لیے دی گئی زبانی ووٹ لینے کی رولنگ کو چیلنج کیا اور بل کی منظوری کو روکنے کی کوشش کی لیکن بعد ازاں انہیں 87 کے مقابلے 83 ووٹس ملے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد بل میں 4 معمولی…
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی، نیوی اور ایئرفورس ایکٹس ترامیمی بلز 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت ایوان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سروسز ایکٹس میں ترامیم سے متعلق تینوں بلز پر شق وار منظوری لی گئی۔ ایوانِ زیریں میں پاک آرمی ایکٹ 1952، پاک فضائیہ ایکٹ 1953 اور پاک بحریہ ایکٹ 1961 میں ترامیم کے لیے علیحدہ علیحدہ بلز پیش کیے گئے۔ مذکورہ ترامیمی بلز کو پاکستان آرمی( ترمیمی) بل 2020،پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2020 اور پاکستان…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران خطے میں امریکی فوجیوں اور مفادات پر حملوں سے باز رہے کیوں کہ اس کے 52 اہم مقامات امریکی نشانے پر ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں 52 مقامات کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور خطے میں امریکی فوجیوں یا مفادات پر کسی بھی ممکنہ ایرانی حملے کی صورت میں ‘تیز رفتار اور انتہائی سخت‘ جواب دیا جائے گا۔ اپنی اس ٹوئيٹ میں صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر جمعے کے روز ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی…
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ عراق کے صدر ڈاکٹر برھم صالح کو ٹیلیفون کرکے عراق میں جاری کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔ شاہ سلمان نے عراقی صدر پر کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ افکار کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے برادر ملک عراق کی سلامتی ، استحکام کی حمایت اور کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عراق میں پیدا ہونے والے تازہ بحران کو دانش مندی…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے خصوصی بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دی جائے گی‘۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان کسی…
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ عراق کے حالیہ واقعات کے حوالے سے مملکت کا بیان یہ باور کراتا ہے کہ سعودی عرب خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو کسی بھی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے جنگ بندی کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب کے مطابق وہ برادر ملک عراق میں رونما ہونے والے واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ واقعات اُس کشیدگی اور دہشت گرد کارروائیوں میں اضافے کا نتیجہ ہیں جن کی مملکت ہمیشہ مذمت کرتی رہی ہے اور اس کے دور رس نتائج…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف کیس میں ویڈیو پیش کرنے تک فردِ جرم قبول نہیں کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ‘میں پیشی پر وکلا کے ساتھ، باقی جو چند ملزمان ہیں ان دوستوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے آیا ہوں لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آج کس مقصد کے لیے سڑکوں پر کنٹینر لگائے گئے ہیں؟ ٹریفک جام کرکے صبح 8 بجے سے لوگوں کو مصیبت میں کیوں ڈالا ہوا ہے؟’ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہاں پر کم…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ‘مشترکہ ترجیحات پر عسکری سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور امریکا کی قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے آئی ایم ای ٹی بحال کرنے کی توثیق کردی ہے۔’ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘مجموعی طور پر پاکستان کی فوجی امداد معطل…
امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی فوجی جنرل کی ہلاکت کے بعد چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی فضائی حملے کو ‘دفاعی کارروائی’ قرار دیا۔ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، افغانستان کے صدر اشرف غنی، فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان اور جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکو ماس سے عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے متعلق ٹیلی فون پر بات چیت کی۔…
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت اور بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘پارلیمنٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ترمیمی بل لایا جا رہا ہے لیکن یہ مسئلہ اہم نوعیت کا ہے جس میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے بنائی گئی اسمبلی کو اس حوالے سے قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے۔’ انہوں نے کہا کہ ‘جے یو آئی (ف) اس طرح کی اسمبلی میں انتہائی اہمیت کے حامل قانونی بل کی بھرپور…