Author: ویب ڈیسک
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت رحیم یار خان کے عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے، اس فراڈ میں یوٹیلٹی اسٹورز کے کچھ افسران اور فلور ملز کے لوگ شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کے سیکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کردیئے گئے اور ان کو یوٹیلٹی اسٹورز کے رجسٹر میں آٹے کی جعلی فروخت ظاہر کر کے فراڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے جیو نیوز کو بتایا کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کی فروخت…
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد اب اسرائیل اور لبنان میں بھی مہلک وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ دوسری جانب ایران میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے، ایرانی وزارت صحت کی ترجمان مینو مہریز نے بتایا کہ اب تک 18افراد میں اس وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے جبکہ قم شہر میں مزید دو مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح اب تک کورونا وائرس سے ایران میں کل چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مہریز کے مطابق امکان ہے کہ یہ وائرس ایران کے تمام شہروں میں پہنچ چکا ہے۔ادھر…
حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے پاک فوج کے آپریشن رد الفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر اسے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ’کامیاب ماڈل‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے 3 برس مکمل ہونے پر حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘ملک میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، غیر ملکی سیاح پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، بین الاقوامی کھیلوں کی تقاریب منعقد ہورہی ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن بھی مکمل طور پر پاکستان میں ہی پہلی مرتبہ ہورہا…
اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 جنوری کو سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد کی منظوری دی تھی۔ مذکورہ درخواست ایڈووکیٹ احسن ستی نے اپنی وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 1948 میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور شدہ یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس کے مطابق ’آزادی اظہار رائے ہر ایک کا حق ہے، اس حق میں بغیر کسی مداخلت کے رائے رکھنے اور سرحدوں سے قطع…
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امورخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کا ایران کے بارے میں مؤقف بڑا واضح ہے اور اس کے ساتھ کوئی عقبی چینل استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ ایران کے ساتھ کسی عقبی چینل کو بروئے کار نہیں لایا جارہا ہے کیونکہ اس کے بارے میں ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ہم ایران سے یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ قواعد وضوابط کی پاسداری کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران بین الاقوامی قانون اور دوسری اقوام کی خود مختاری کا احترام کرے۔‘‘ وہ ناروے کی وزیر خارجہ این میری…
امريکی تاريخ کی طويل ترين جنگ کے خاتمے کے ليے امريکا اور افغان طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر ديا ہے۔ دريں اثناء ملک گير سطح پر سات روزہ جنگ بندی بھی اسی ویک اینڈ پر شروع ہو رہی ہے۔ امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو اور طالبان کے ايک بيان ميں اس بات کی تصديق کی گئی ہے کہ فريقين ميں امن معاہدے پر دستخط کرنے کی تاریخ پر اتفاق ہو چکا ہے۔ دہائيوں سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے ليے امن معاہدے پر دستخط دوحہ ميں انتيس فروری کو کيے جائيں گے۔ فريقين کی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اپنے 27 نکات پر مکمل عملدرآمد کرنے اور گرے لسٹ سے اخراج کے لیے پاکستان کو مزید 4 ماہ (جون تک کا) وقت دینے کے لیے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے فرانس کے شہر پیرس سے ڈان کو بتایا کہ ورکنگ گروپ اجلاس میں ایکشن پلان کے حوالے سے پاکستان کی بہتر ہوتی کارکردگی کو سراہا گیا لیکن چند دوست ممالک کے سوا تمام اراکین نے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ’ہم اب تک کی پیشرفت سے مطمئن ہیں اور ہمارے…
کوئٹہ میں خودکش حملہ: ریاست اہل سنت کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، علامہ لدھیانوی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب حضرت ابو بکر صدیق کی یومِ وفات کے حوالے سے ایک ریلی پریس کلب میں آئی تھی جس کے لیے سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔ دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ایک نوجوان لڑکے کو سکیورٹی کے پہلے حصار پر روکا گیا، لیکن جب وہ رکے بغیر آگے بڑھنے لگا تو پولیس نے اسے گرا لیا۔ گرتے ہی اس نوجوان نے اپنے…
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے افغان جنگجوؤں کے ساتھ سات روز کی جنگ بندی کا معاہدہ طالبان کے عزائم کا امتحان ہے، جس سے واضح ہو جائے گا کہ وہ قیام امن میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سالانہ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اٹھارہ سال سے جاری اس تنازعہ کے حل کے لیے عملی طور پر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم اس تنازعہ کو صرف کاغذی مباحثے کی بنیاد پر حل نہیں کرسکتے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق افغان…
عالمی شہرت یافتہ فن کار اور لکھاری انور مقصود کا کہنا ہے کہ ابھی نیا ناظم آباد نہیں بنا تو نیا پاکستان کیسے بنے گا۔ ۔ انور مقصود نے کہا کہ میری عمر 80 برس ہوگئی۔ میں 60 سال سے لکھ رہا ہوں آج بھی میرے پاس کوئی اسمارٹ فون نہیں ہے سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو کچھ ہوتا ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جبکہ میرا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ مجھے فیس بک واٹس ایپ کا کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ کو دیے گئے…