Author: ویب ڈیسک
ریاض: سعودی عرب کی ایک عدالت نے مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث پانچ عہدیداروں کو قومی وسائل برباد کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال، قومی املاک میں غیر قانونی تصرف، سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر 32 سال قید اور 90 لاکھ ریال کے برابر جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق پراسیکیوٹری جنرل نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف 300 شواہد جمع کیے جس کے بعد ان کے خلاف فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ ملزمان کو 32 سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی…
پاکستان کے چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا میں رائج ایکشن ان ایڈ اینڈ سول پاور آرڈیننس 2019 کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران فوج کے زیر انتظام چلنے والے حراستی مراکز کی آئینی حیثیت کے بارے میں سوال اٹھایا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے جمعے کو فاٹا اور پاٹا میں صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قراد دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کی۔ سماعت کے…
یورپی یونین میں ‘فیک معلومات‘ کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ‘ای یو ڈس انفو لیب‘ نے ایک حالیہ عبوری رپورٹ میں ایسی 265 ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے جو پاکستان کے خلاف پروپیگینڈا مواد شائع کر رہی ہیں۔ ای یو ڈس انفو لیب‘ کے مطابق پينسٹھ مختلف ممالک میں صارفين ان میڈیا اداروں کی ويب سائٹس پر شائع کردہ مواد پڑھ رہے تھے، جنہيں ايک بھارتی نیٹ ورک چلاتا ہے۔ ادارے کے مطابق ‘ان ویب سائٹس پر جاری کردہ مواد سے اقوام متحدہ اور یورپی یونین ميں پاکستان کی ساکھ متاثر کيے جانے کی کوشش…
مولانا فضل الرحمٰن کو سمجھنے میں ایک مرتبہ پھر غلطی کی گئی ہے، یہ غلطی حکمرانوں سے تو ہوئی ہے، مگر کچھ اپنے بھی شامل ہیں۔ شیخ رشید اکثر پیش گوئیاں کررہے ہوتے ہیں، شاید اسی لیے میڈیا میں چھائے رہتے ہیں۔ لیکن وہ پیش گوئی کرتے ہیں وہ سچ تو ہوتی ہیں مگر پوری نہیں۔ وہ کہتے ہیں مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ 2 بڑی جماعتوں نے اٹھایا ہے جبکہ مولانا خالی ہاتھ ہی جائیں گے۔ اس جملے کا پہلا حصہ تو مکمل سچ ہے لیکن دوسرے حصے میں یا تو سچ کو چھپایا گیا ہے یا پھر…
سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع مسجدِ نبوی دنیا میں مسلمانوں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے اور اسے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ان کے ہیڈکوارٹر کی حیثیت حاصل تھی۔ اسلامی روایات کے مطابق مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز کا ثواب مکہ میں خانہ کعبہ والی مسجد الحرام کے علاوہ کسی بھی دیگر مسجد میں ادا کی گئی نماز کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ ہے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مسجد مکہ سے اُس وقت یثرب کہلائے جانے والے شہر مدینہ ہجرت کرنے کے بعد تعمیر کروائی اور…
بھارتی سپریم کورٹ نے 9 اکتوبر کی صبح 1992 میں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کے لیے ہندوؤں کو متنازع زمین دینے اور مسلمانوں کو مسجد تعمیر کرنے کے لیے متبادل کے طور پر علیحدہ اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہاں ہندوؤں کی جانب سے جشن منایا گیا، وہیں بھارتی مسلمانوں کی جانب سے فیصلے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے لگ بھگ 27 سال بعد فیصلہ سنایا، جس پر ابتدائی طور پر بھارت کی کسی مسلمان تنظیم کی…
طلبا کے اسائمنٹس خواہ وہ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے درجے کے ہی کیوں نہ ہوں، انہیں پڑھ کر افسوس کے ساتھ یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ کس طرح طلبا اپنے مطالعے اور/یا کمرہ جماعت میں ہونے والے مباحثوں سے علم حاصل (نہیں) کررہے ہیں۔ کچھ ایسے طلبا بھی ہیں جو دوسرے کی نقل کرتے ہیں اور لوگوں کے پہلے سے کیے گئے کام کی چوری کرلیتے ہیں۔ ایسے طلبا تو ہر کلاس اور/یا یونیورسٹی میں ہوتے ہیں، لیکن میں یہاں ان کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ ایسے طلبا کی جانب سے پڑھائی کا یہ طریقہ اپنانے کے پیچھے…
چند میٹھی گولیاں اور دو قطرے دوائی، ہومیو پیتھی کا ہمارے ہاں بس یہی مطلب ہے لیکن جو لوگ جانتے ہیں وہ اس کے سحر سے نکل نہیں پاتے۔ اہل دل جس طرح بابوں بزرگوں کی تلاش میں جان مار دیتے ہیں، محبان ہومیوپیتھی بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ بس اسی تلاش میں ڈاکٹر ارشد محمود سے ملاقات ہو گئی۔ تصوف کی طرح اس طریقہ علاج کی بنیاد بھی خلوص، محبت اور محنت سے اٹھی ہے، اس لیے عمومی تاثر یہی ہے کہ ان میٹھی گولیوں اور دوا کے چند قطروں سے مستفید ہونا ہے تو کسی بوڑھے بزرگ کو…
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے کو یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔ منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ یمنی صدر…
لندن: اکنامک انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی پیش گوئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خارجہ اور سلامتی پالیسی پاکستانی فوج تشکیل دیتی رہے گی جبکہ تحریک انصاف حکومت کی سربراہی میں حکومتی اتحاد سے اس انتظام کو تادیر تسلیم کرتے رہنے کی توقع ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق معروف معاشی اخبار دی اکنامسٹ نیوزپیپر کی جڑواں کمپنی دی اکنامسٹ گروپ کے شعبہ تحقیق و تجزیہ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا کہ ’اس کے نتیجے میں شہری حکومت اور فوج کے تعلقات مثبت رہیں گے‘۔ مذکورہ رپورٹ میں سال 2020 سے 2024 تک کے لیے پاکستان…