Author: وسی بابا
دیس دیس کی اپنے دیس سے جڑی باتیں دیسی دل سے کرتے ہیں۔ انہیں فیس بُک پر فالو کریں: WisiBaba. انہیں ٹوئیٹر پر فالو کریں WisiBaba. آپ کا ای میل ایڈریس wisinewsviews@gmail.com ہے
کپتان نے سولہ دسمبر کو لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بھی حسب معمول ٹکر چلے اور بریکنگ نیوز بھی ۔ اسمبلیاں ٹوٹیں گی نہیں ٹوٹیں گی اس پر وی لاگ بھی ہو گئے ۔ اسی ملاقات میں کپتان نے کچھ جملے کہے جو آف دی ریکارڈ بھی نہیں تھے اور کہیں رپورٹ بھی نہ ہوئے ۔ سیاست پر ہوئی صحافت وہ جملے کھا پی گئی ۔ کپتان نے کہا کہ آپ پتہ تو کریں چمن باڈر پر فائرنگ کیوں ہو رہی ہے ۔ افغانستان میں ہمیں جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے ۔ ایمن الظواہری…
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ ایشیا منسوخ کردیا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایشیا کی طرف دیکھ کیوں رہے ہیں؟ اس سوال کا جواب ہے امریکا سے بدلتے ہوئے تعلقات۔ یہ تعلقات کیسے ہیں یہ اسرائیلی اخبار ہارٹز کی ایک رپورٹ سے سمجھیں۔ ہارٹز کا کہنا ہے کہ ’حالیہ برسوں میں سعودی رویہ کیسے بدلا ہے یہ سمجھنے کے لیے اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی لانے کا فیصلہ دیکھ لیں۔ 20 لاکھ بیرل تیل روزانہ کی کمی یہ بتانے کو کافی ہے کہ سعودی اب امریکا کے قابلِ اعتماد اتحادی نہیں…
ملک میں جاری سیاسی حالات نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ کوئی چاہ کر بھی ان حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ اگر آپ کی عادت لمحہ بہ لمحہ خود کو باخبر رکھنے کی ہے تو بلڈ پریشر بے قابو ہونے کو یہی ایک وجہ کافی ہے۔ چلیں اسی تناؤ والے ماحول سے خیر کی بات نکالتے ہیں۔ وقت کو فاسٹ فاروڈ کریں اور 2023ء کے اکتوبر، نومبر تک پہنچیں۔ پاکستان میں انتخابات ہوچکے ہوں گے، نئی حکومت آچکی ہوگی، ہم ٹینشن کے ماحول کو بہت پیچھے چھوڑ آئے ہوں گے اور نئے مائی لارڈ اور مائی گارڈ موجود…
امریکی صدر جو بائڈن نے امریکہ سعودی تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تعلقات اہم ہیں ہم ان کو برقرار رکھنا اور آگے چلانا چاہتے ہیں ، لیکن اب نظر ثانی ضروری ہے امریکہ میں مڈٹرم الیکشن سے پہلے سعودیہ تیل کی پروڈکشن میں کٹ لگا کر بائڈن اور ڈیموکریٹس کو ایک دھکا لگایا ہے ۔ امریکہ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ سعودیہ سے تعلقات پر نظر ثانی کی سب سے تگڑی آواز اہم ڈیمو کریٹ سینیٹر باب مینڈیز نے اٹھائی ہے ۔ یہ…