Te zan ta Nikkal Sayn wayan? (Who do you think you are? Nicholson!) تاریخ اور جغرافیہ، سیاحت کی آغوش میں سما جائیں تو دلچسپی اور تھرل بن کے نکلتا ہے۔ اور کبھی کبھی کھوج، جستجو اور تجسس نئی دنیاؤں کو دریافت کرتے کرتے ایسٹ انڈیا کمپنی بن جایا کرتے ہیں۔ کمپنی جب برصغیر کے طول و عرض میں اپنے لشکر اتار کے قدم جما چکی تھی تو اس کے دماغ میں شمال کی سرکوبی کا سودا سمایا۔ ادھر اپنی ملکہ معظمہ کے ہاں بھی انڈین سب کونٹنٹ ایک دیومالائی فینٹسی تھا جسے تسخیر کرنا اور اس کی تہ در تہ…