What's Hot

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»نقطہ نظر»مولانا اور ’عمرانی‘ معاہدہ
    نقطہ نظر

    مولانا اور ’عمرانی‘ معاہدہ

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکنومبر 5, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ مولانا فضل الرحمان جیسے زیرک سیاست دان ایک بھر پور مجمع لے کر اسلام آباد اس لیے آئے کہ خالی ہاتھ گھر چلے جائیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریباً تین دہائیوں پر پھیلی سیاست کا سب سے اہم جوا کیوں اور کس کے کہنے پر کھیلا؟ کیا مولانا بغیر کسی یقین دہانی اور بغیر کسی مقصد کے اسلام آباد کی جانب چل پڑے؟

    اگر مولانا کو وزیراعظم کے استعفے کے بنا ہی جانا تھا تو گذشتہ دس ماہ میں پندرہ ملین مارچ اور دس ہزار سکیورٹی اہلکار تیار کرنے کا مقصد کیا تھا؟

    کیا مولانا صرف اپنی سیاسی اہمیت جتلانے کے لیے یہ سب کر رہے تھے؟ کیا مولانا سیاست میں کم بیک چاہتے تھے یا مولانا سویلین بالادستی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا خواب لے کر اسلام آباد آئے تھے؟

    ’مولانا کیوں آئے۔۔۔ کس کے اشارے پر آئے۔۔۔ اور کیا خالی ہاتھ جائیں گے‘ کے گرد گھومنے والے تمام سوالوں نے حکومت، طاقتور حلقوں، میڈیا اور اب یوں لگتا ہے کہ خود مولانا کو بھی گھما کر رکھ دیا ہے۔

    کہنے والے کہتے ہیں کہ مولانا کے اس مارچ نما دھرنے کی بہتی گنگا سے سب مستفیض ہو رہے ہیں، ن لیگ بھی فیض یاب ہو چکی اور پیپلز پارٹی کو بھی آنے والے دنوں میں فیض مل جائے گا۔۔۔ تو پھر مولانا کے ہاتھ کیا آیا؟

    کراچی سے شروع ہونے والے اس مارچ نے بلاشبہ حکمرانوں اور مقتدروں کی نیندیں اُڑائیں۔ نواز شریف کی بگڑتی صحت اور مولانا کا مارچ۔۔۔ اُوپر سے ایک بڑے مجمعے کو اسلام آباد لانے میں کامیابی نے پہلی بار طاقتور حلقوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

    یہاں تک کہ خیبر پختونخواہ کے بڑھکیں لگاتے وزیراعلی اور پنجاب کی گم صم مگر طاقتور انتظامیہ کہیں دُبک کر بیٹھ گئی اور مولانا بغیر کسی مشکل اور روک ٹوک کے اسلام آباد کی مصروف شاہراہ کشمیر ہائی وے تک پہنچ گئے۔

    استعفے کا مطالبہ، اسمبلیوں کی تحلیل اور فوج کی مداخلت کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد، مطالبات کی اعلانیہ فہرست کا حصہ۔۔۔ جبکہ ملک کی جمہوری اور روشن خیال سیاسی قوتیں مولانا کے پیچھے اور عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اُن کے سامنے۔۔ مولانا اپنے کارڈز کھیلنے لگے۔

    پلان اے کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے لیے ڈیڈ لائن دی اور اداروں کو غیر جانبدار رہنے کی تلقین بھی۔ جواب الجواب اُسی رات ایک نجی چینل پر جاری ہوا اور پھر مولانا کے ساتھ صرف قوم پرست جماعتیں ہی دکھائی دیں۔

    مولانا کو کیا حاصل ہوا؟ اب تک قومی سیاست میں واپسی کے ساتھ ساتھ مولانا کو اپنے سیاسی حلیفوں سے مکمل آشنائی بھی نصیب ہو چکی ہے۔ مولانا کا پلان بی اور سی جس کا کسی کو معلوم نہیں تاہم جمہوری اداروں کی بالادستی اور قومی اداروں کے اپنے آئینی کردار میں رہتے ہوئے کردار پر اہم پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔

    وہ قومی ڈائیلاگ جس کے بارے میں پہلے سابق صدر آصف زرداری اور پھر نااہلیت کے بعد نواز شریف اور چند ہفتے پہلے چیف جسٹس ذکر کرتے دکھائی دیے اب قومی ادارے نے بھی تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی پر زور دے دیا ہے۔

    مولانا کامیاب ہوں گے یا نہیں مگر یہ سچ ہے کہ ایسی تحریکوں اور ایسے عوامی اجتماعات کے نتائج دور تک جاتے ہیں۔

    کیا مولانا ایک نئے عمرانی معاہدے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں؟ کیا قومی مکالمے کا آغاز ہو سکتا ہے کہ جس میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے اداروں کے کردار کا تعین ہو سکے؟ کیا مولانا اور سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے راستہ بنا رہی ہیں اور کیا واقعی شفاف انتخابات کا خواب پورا ہو سکتا ہے؟

    گذشتہ دورِ حکومت میں سول اور فوجی اداروں کے مابین خلیج نے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور غیر سیاسی اداروں کی جمہوری اداروں میں مستقل مداخلت نے نہ صرف ہر ادارے کو کمزور کیا ہے بلکہ اب اس کے نقصانات اُن اداروں کو بھی پہنچنے کا احتمال ہے جو ریاست کے مضبوط ترین ستون ہیں۔

    ایسے میں میاں رضا ربانی سے لے کر صدر زرداری اور میاں نوازشریف اور چیف جسٹس سے لے کر اب نو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس کا اظہار ہو رہا ہے۔

    کچھ ماہ قبل بلاول بھٹو اور میاں نواز شریف کی جیل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ میثاق جمہوریت کی طرز پر نئے عمرانی معاہدے کی تشکیل کی جائے، اب مولانا اسی بات پر زور دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اگر مولانا استعفے لینے میں ناکام ہو بھی جائیں مگر اداروں کے درمیان مکالمے کا آغاز ہو گیا تو یہ دھرنا ناکام نہیں کامیاب تصور ہو گا۔ کیونکہ یہ ’عمرانی‘ معاہدہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    ریاستی نظام کی تنقید کے مروجہ رجحانات

    مارچ 5, 2023

    آپ پاکستان کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

    مارچ 3, 2023

    ملکی قرضے کیسے واپس کریں؟

    جنوری 15, 2023
    Add A Comment

    Comments are closed.

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022