لاہور میں جاری فیض میلہ جہاں علم و ادب کےپیاسوں کی پیاس بجھا رہا ہے، وہیں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اس بات کی مظہر ہےکہ ہماری نوجوان نسل شعر و ادب کےساتھ ساتھ ملکی اور بین لاقوامی حالات میں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
لاہور کے الحمرا ہال میں جاری فیض میلےمیں نوجوانوں بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ دانشوروں کی باتیں سننا کئی ضخیم کتابیں پڑھنے سے بڑا خزانہ ہے۔
روایتی کھانوں اور کتابوں کے اسٹالز بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
کتب کے اسٹالز میں بھی نوجوانوں کی گہری دلچسپی لے رہے ہیں، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ایسے فیسٹولز میں آکر قومی مشاہیر کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔
اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر انہیں اپنے کام سے ہٹ کر بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
روایتی کھانوں کے اسٹالز پر بھی رش دیکھنے میں آیا، کہیں گرم گرم چائے اور کافی کی چُسکیاں تو کہیں چٹخارے دار گول گپے، بار بی کیو کی خوشبو بھی شرکاء کو اپنی جانب کھینچتی رہی۔
تین روزہ فیض فیسٹول اتوار کی شام اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔
معروف انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقد کئے جانیوالے فیض میلے کا مقصد فیض کے عاشقین کی روح و قلب کو تسکین فراہم کرنا ہے۔