What's Hot

    ملکی قرضے کیسے واپس کریں؟

    January 15, 2023

    مذہبی انتہاپسندی کے انسداد کے لیے قومی بیانیے کی ضرورت

    January 12, 2023

    نااہل عمران خان پر حملے میں کسی قاتل کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے، جے آئی ٹی

    January 11, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»نقطہ نظر»اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم نہیں ہونے دیتے ، سعودی عرب
    نقطہ نظر

    اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم نہیں ہونے دیتے ، سعودی عرب

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکAugust 20, 2020No Comments3 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     سعودی عرب نے کہا کہ وہ اس وقت تک متحدہ عرب امارات کی تقلید میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرسکتا جب تک یہودی ریاست فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط نہ کردے۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برلن کے دورے کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کے دو ریاستی حل کے فارمولے اور عرب امن منصوبے کے پابند تھے اور رہیں گے.

    اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے ساتھ امن ضروری ہے،فلسطینیوں کو حقوق ملنے کے سب کچھ ممکن ہے ۔

    اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ نیوز کانفرنس میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں وابستگی اور بستیوں کی تعمیر کی یکطرفہ پالیسیوں پر تنقید کی جو دو ریاستوں کے حل کے لیے ناجائزاور نقصان دہ ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں،امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اپنے پہلے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے 2002 میں عرب امن منصوبے کی سرپرستی کی تھی لیکن اب فلسطینی امن معاہدے کے بغیر اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی گنجائش نہیں ہے۔

    شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق ان کے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ بات چیت میں ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی ضرورت کا معاملہ زیر بحث آیا ہے، سعودی وزیر نے مزید کہا کہ ایران حوثی ملیشیا کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

    لیبیا کے حوالے سے فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم لیبیا کا بحران حل کرنے کے لیے قاہرہ منصوبے اور برلن کانفرنس کے اعلان کو سپورٹ کرتے ہیں،اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں اسرائیل مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کو مؤخر کرنے پر راضی ہوا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ اب بھی موجود ہے۔

    یو اے ای اور اسرائیل کے معاہدے پر خلیج تعاون ممالک (جی سی سی) میں سے بحرین اور عمان نے اس کا خیر مقدم کیا تھا، اب تک عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت سعودی عرب، یو اے ای اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر خاموش تھی لیکن مقامی عہدیداروں کے مطابق امریکی دباؤ کے باوجود ریاض نے اپنے اہم علاقائی اتحادی (یو اے ای) کے نقش قدم پر چلنے کا امکان ظاہر نہیں کیا۔

    ایران برلن پاکستان سعودی عرب فلسطین فیصل بن فرحان لیبیا متحدہ عرب امارات یو اے ای
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    ملکی قرضے کیسے واپس کریں؟

    January 15, 2023

    مذہبی انتہاپسندی کے انسداد کے لیے قومی بیانیے کی ضرورت

    January 12, 2023

    ٹی ٹی پی کی دھمکی، سیاست دانوں کو اپنا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

    January 6, 2023

    نظام عدل کی خرابی اصل بیماری ہے، انصار عباسی

    December 29, 2022
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022