پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ واضح طور پر اعلان کر رہا ہےکہ پی ڈی ایم کا موقف درست ہے،ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اور بھی تیز ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا جواز ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب لاہور کی مسجد میں فلم بندی ہوئی تو آپ کو حرمت نظر نہیں آتی؟۔
کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان خطاب کررہے ہیں، اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔