ویب ڈیسک
سعودی عرب میں بہت سے قدیم نوشتہ جات بہت سی جگہوں پر بکھرے ہوئے ہیں۔ یہ نوشتہ جات بہت قیمتی تاریخی دولت ہیں۔یہی وجہ ہے کی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سعودی عرب ایک کھلا عجائب گھر ہے جس میں ہزاروں قدیم نوشتہ جات ہیں جو مختلف زمانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ بعض نوشتے ایک ہزار سال قبل مسیح سے شروع ہو کر ابتدائی اسلامی دور تک کےادوار کی یادگار ہیں۔
قدیم نوشتہ جات کے سعودی محقق مرضی جلباخ الفھیقی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدیم نقوش اور نوشتوں ی جو اقسام دریافت ہوئی ہیں ان میں ثمودی، صفوی، معینی، سبیانی، لحیانی، دادانی، نبطی، آرامی، یونانی اور ابتدائی اسلامی نوشتہ جات شامل ہیں۔ یہ نوشتہ جات عام طور پر زمین کے ایک بڑے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے شمال اور جنوب میں، نبطی نوشتہ جات العلا اور الحجر کے علاقوں، تبوک، تیما اور مدائن صالح میں پائے جاتے ہیں۔ جب کہ ثمودی دور کے نوشتہ جات بنیادی طور پر حائل کے علاقے، الجوف، القصیم، شمالی سرحدوں اور یہاں تک کہ تیما گورنری کے ارد گرد تبوک کے علاقے میں موجود ہیں۔
الفھیقی نے کہا کہ سبائی اور معینی کے نوشتہ جات جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے میں، حما کے ارد گرد اور الاخدود کے مقام پر، کوہ طویق اور کوکب کے پہاڑوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ قدیم شہر الفاؤ، وادی الدواسر، الباحہ اور العلا میں خریبہ کے مقام پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آرامی نقوش تیما کے علاقے میں جب کہ صفوی نقوش سعودی عرب کے شمالی علاقے میں پائے گئے ہیں ۔
سعودی دانشور نے کہا کہ ان نوشتہ جات کی دریافت تقریباً 200 سال قبل سعودی عرب میں شروع ہوئی تھی جب غیر ملکی مستشرقین سیاح جزیرہ نما عرب کی تاریخ اور اس کے صحرا کو تلاش کرنے کے لیے آئے تھے۔ وہ ان اولین مستشرقین میں سے ایک تھے جنہوں نے ثمود کے نوشتہ جات دریافت کیے۔ محقق ریڈجر 1837 میں اور ان کے بعد 1841 میں سائنسدان ولہیم، چارلس ہیوبر ڈیوٹی، جو شمالی سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے تیما، جبل حسما اور مداین صالح سے تقریباً 130 ثمودی نوشتہ جات جمع کیے۔1882 میں ثمود کی تحریریں جمع کیں۔ تبوک ، العلا اور الجوف سے ثمودی دور کے825 نقوش جمع کیے گئے۔ان کے بعد مستشرقین کے محققین جیسے جوسن، ساویگناک، جان فلبی، لنکاسٹر ہارڈنگ اور دیگر نے ان کی پیروی کی اور انہوں نے بہت سے ثمودی، مسندی، نبطی اور دیگر نوشتہ جات جمع کیے۔
الفھیقی نے مزید کہا کہ ان نوشتہ جات کی تعداد کا اندازہ ہزاروں میں لگایا جا سکتا ہے۔ثمود کے نوشتہ جات کی تعداد تقریباً 30،000 تحریروں کے بارے میں بتائی جاتی ہے۔ ان نوشتہ جات میں بہت زیادہ مواد موجود ہے، کیونکہ وہ ہمیں اس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے سماجی، معاشی، سیاسی اور مذہبی حالات کی جان کاری ملتی ہے۔ پہلی صدی قبل مسیح کے آغاز سے لے کر چھٹی صدی تک کے ادوار کا پتا چلتا ہے ہمیں جھنڈوں، خاندانوں، قبائل اور سلطنتوں کے ناموں کے بارے میں بھی کافی معلومات فراہم کرتے ہیں۔