Author: apwpadmin

ایران کی جانب سے غیر ارادی طور پر یوکرین کے طیارے کو نشانہ بنانے کے اعتراف کے بعد یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے تہران واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ‘‘ ہم ایران کی جانب سے قصور واروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی توقع کرتے ہیں۔ اس طرح کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے بھی کہا ہے کہ احتساب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شفافیت اور…

Read More

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کے فیصلے میں آئینی ترمیم کی بجائے آسان قانون سازی کا حل پیش کیا ہے اور توسیع کی شق شامل کرنے کا کہا ہے۔ تاہم، حکومت اگر 6؍ ماہ میں مطلوبہ قانون کے حوالے سے قانون سازی کرنے میں ناکام رہتی ہے توایسی صورتحال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 28؍ مئی 2020ء کو ریٹائر ہو جائیں گے کیونکہ فیصلے میں انہیں 6 ماہ تک تحفظ دیا گیا ہے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ… اگر وفاقی حکومت اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کے مطابق 6؍ ماہ کے…

Read More

Por mandato de la naturaleza, el cuerpo de las mujeres y los hombres posee, en algunas zonas, vellos aparentemente insultos que pueden resultar antiestéticos e incomodan. A raíz de los ideales de belleza en todo el mundo y en combinación con la cultura occidental, la depilación se convirtió en un ritual obligatorio para todas las mujeres. Una de las zonas con mayor interés es la íntima, parcial, total o con algún diseño. Más allá de las condiciones estéticas y socioculturales posee una relación directa con la actividad. "El contacto piel con piel, sin el vello mediante, puede despertar sensaciones más…

Read More

معروف فلسفی، مورخ اور ماہرِ سماجیات فرانسس فوکویاما کی کتاب Identity: The demand for Dignity and Politics of Resentment شناخت سے جڑے کئی اہم سوالوں کا جواب تلاش کرنے کی ایک عمدہ کوشش ہے۔ مغربی و مشرقی معاشروں میں عوامیت پسند سیاست کی علمبردار قوتوں کی کامیابی نے لبرل طرزِ سیاست اور جمہوری نظامِ ریاست کا مستقبل غیر یقینی بنا دیا ہے۔ حقوق کے عنوان سے گروہی شناختوں پر اصراراور مخصوص شناختوں کی بنیاد پر شرف و توقیر کی خواہش پر مبنی رجحانات پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس عالمی پسِ منظر کے ساتھ لکھی گئی فرانسس…

Read More

بچپن کے دنوں میں میرے کچھ ایسے بھی دوست تھے جو رات کو والدین سے چھپ کر بستر میں کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے، حالانکہ ان کتابوں کا مواد بھی ذرا بھی غیر مناسب نہیں تھا بلکہ یہ کتابیں اسکول کی لائبریری سے حاصل کی جاتیں تھیں جن کے موضوعات مرکزی دھارے کے ادب سے متعلق ہوتے۔ آج میں سوچتی ہوں کہ آخر والدین کیونکر بچوں کو مطالعے جیسے اچھے کام سے روکا کرتے تھے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں جب زیادہ تر بچوں کو معمول کی مصروفیت سے وقفہ مل جاتا ہے اور اس دوران انہیں مطالعے کے لیے…

Read More

اتوار کا روز جاری سیاسی بحران کے دوران واقعات سے بھرپور دن تھا۔ دفتر سے فون پر مطلع کیا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ پھر مجھے کھانے کی فکر رہی نہ پینے کی۔ پریس کانفرنس کا ذکر سنتے ہی دماغ میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں معزز جج سے ممکنہ طور پر پوچھے جانے والے سوالوں کا جال بننا شروع ہوگیا اور تیزی سے گاڑی دوڑاتا جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد جا پہنچا۔ ابھی ایک روز قبل چھ جولائی ہفتے کے روز لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے…

Read More

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کی منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ پاکستان میں جتنی آسانی کے ساتھ منشیات دستیاب ہیں اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس کے پھیلاو کے پیچھے بااثر شخصیات کا ہاتھ ہے۔ میں نے کچھ روز قبل اینٹی نارکوٹکس ڈے پر پروگرام کیا اور دیکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے زمان پارک لاہور والے گھر کے بہت قریب نشے کے عادی افراد کے ڈیرے ہیں اور نشئیوں نے بتایا کہ انہیں اس ہائی سیکورٹی ایریا میں بھی بہت آسانی کے ساتھ صبح و…

Read More

موسم بہار کی آمد پر خوبصورت کیلاشی رقص کا منظر دیکھنے بڑی تعداد میں سیاح ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع وادی چترال کا رخ کرتے ہیں۔ اکثر کیلاشی مردوں کو کیلاشی خواتین کی تصاویر کھینچے جانے پر اعتراض ہے۔ وادی چترال کی انتہائی خوبصورت اور رومانوی وادی کیلاش میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی’جوشی‘ تہوار جسے ‘چیلم جوشٹ‘ بھی کہا جاتا ہے کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس تہوار میں کیلاش مرد و خواتین اپنے مخصوص ثقافتی لباس زیب تن کرکے موسم بہار کے آمد کی خوشی مناتے ہیں ۔اس موقع…

Read More

ہم وقت کے ساتھ ضد میں ہیں۔ جب یہ سوچ لیا جائے کہ جو ہو گا دیکھا جائے گا تو ملک ناقابل تلافی نقصان کا شکار ہوتے ہیں۔ کون کہتا ہے کہ ہم بدلے ہیں۔ نہ ہم بدلے ہیں، نہ بدل سکتے ہیں۔ کون کہتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے؟ نہ جمہوریت ہے، نہ آسکتی ہے۔ نظام ہمارے رویوں کے تابع ہیں اور ہمارے رویے جمہوری ہو ہی نہیں سکتے۔ ملک خواہشات پہ نہیں نظام پہ چلتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو کیسا ہوتا۔۔۔ پاکستان میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا کہ احتساب کے سب سے بڑے ادارے…

Read More

پاکستانی ڈرامہ اوائل ہی سے جس تخلیقی و تکنیکی مہارت سے لیس اپنے ناظرین کے دلوں پر نقش ہو جایا کرتا تھا، اب زوال کی طرف گامزن دکھائی دیتا ہے۔ پاکستانی ڈرامہ اب ادب کی قیود سے نکل کرغیر دلچسپ اور عامیانہ افسانوی انداز میں تحریر کیا جا رہا ہے اور وہ بھی پھکڑ پن کے ساتھ، پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کے تقدس کی پاسداری کم سے کم محسوس ہوتی ہے۔ غرضیکہ جتنے تھپڑ ایک خاتون کے چہرے پر پڑیں گے، ڈرامہ اتنا ہی ہِٹ ہوگا۔ یہ سب وہ اعتراضات ہیں، جو پاکستانی ڈراموں پر ناظرین، ناقدین اور خود ڈرامہ…

Read More