Author: ڈاکٹر قاسم محمود
لکھاری کراچی کی معروف سماجی شخصیت اور صدر مجلس علمائے کراچی ہیں۔ سماجی و مذہبی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر دلچسپی سے لکھتے ہیں۔
یہ بات واضح ہے اور ہم میں سے ہر ایک بخوبی جانتا ہے کہ ہم ترقی میں بہت پیچھے ہیں اور دنیا کے بہت سی اقوام اور ممالک مادی ترقی کے اوج کمال کو پہنچے ہوئے ہیں۔ آج دنیا پر انہی اقوام کا سکہ حکمرانی رائج ہے جو مادی ترقی میں سب سے آگے ہیں۔ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہماری پستی، پسماندگی، ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے اور زوال کا شکار چلے آنے کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم تعلیم میں پیچھے ہیں۔ ترقی یافتہ قوموں اور ملکوں کی ترقی کی…
کراچی اور ملک بھر میں کئی بزرگ علمائے کرام اور دینی شخصیات مختلف عوارض اور جاری وبا کا شکار ہو کر گھروں اور شفا خانوں میں زیر علاج ہیں۔ مختلف بیماریوں اور کورونا کی وبا نے بہت سے حضرات کو آ لیا ہےجوکہ بہت ہی قابل تشویش بات ہے۔ حکومت اور ماہرین کے جاری کردہ اعداد و شمار اور جائزوں کے مطابق موسم کے پلٹا کھاتے ہی ملک بھر میں کورونا کی وبا کی دوسری لہر میں خاصی شدت آگئی ہے۔ جوں جوں موسم سرد ہوتا جا رہا ہے، کورونا کی لہر میں بھی شدت آ رہی ہے۔ پاکستان ایک…
پارلیمانی جمہوری نظام میں حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں۔ حکومت نظام کی اسٹیئرنگ سیٹ پر ہوتی ہے، نظام چلانے کی ذمے داری حکومت کی ہوتی ہے، مگر اپوزیشن بھی بے کار نہیں ہوتی، جمہوری نظام میں اپوزیشن کا بھی ایک کردار ہے اور وہ بھی حکومت کی طرح ریاست کی اسٹیک ہولڈر ہے۔ حکومت کا کام جہاں نظام چلانا اور آئین و قانون کی حکمرانی و بالا دستی قائم کرنا اور ریاست کی عملداری یقینی بنانا ہے، وہاں اپوزیشن کی ذمے داری حکومت کی پالیسیوں اور اس کے کام، کارکردگی، گورننس اور طرز حکمرانی پر…
گزشتہ دنوں حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف (منی لانڈرنگ اور دوسرے متعلقہ مالی معاملات دیکھنے والا عالمی ادارہ) کی ڈیمانڈ بلکہ دی گئی لائن آف ایکشن کے عین مطابق ایک بل منظور کروایا۔ جسکی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بڑے اہتمام سے بلایا گیاتھا۔ حکومت نے اپنے اور اتحادیوں کے ارکان کی مکمل شرکت اور حاضری کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اہتمام کیا کہ اپوزیشن کے ارکان کی حاضری مکمل نہ ہو پائے۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ بل حکومتی و اتحادی ارکان کی کثرت رائے سے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی کوششوں سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کیلئے ہونے والے معاہدے نے مسلم دنیا میں سخت بھونچال برپا کر دیا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کا وجود کن طاقتوں کی سازشوں کا مرہون منت ہے، کیسے دنیا بھر سے بھگوڑے یہودیوں کو لا لا کر ارض مقدس پر آباد کیا گیا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ عالمی طاقتوں نے طاقت اور مکر کے زور پر فلسطین کا سینہ چاک کر اسرائیل نامی سرطان کا پھوڑا اس میں گاڑ دیا۔ بڑی گہری سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کی طاقت…