Author: ویب ڈیسک
اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم ’او آئی سی‘ کے وزرا خارجہ کے 47ویں اجلاس سے پاکستان کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں وہ مل گیا ہے جس کے نہ ملنے کی وجہ سے اب سے کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے بادل منڈلا رہے تھے۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کا جو موقف رہا ہے اسے وزرا خارجہ کے 47ویں اجلاس سے منظور ہونے والی قرارداد میں نہ صرف دہرایا گیا ہے بلکہ اس مرتبہ ’اسلامو فوبیا‘ کا معاملہ جسے پاکستان سرکاری طور پر…
اگر کسی سے یہ پوچھا جائے کہ جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے کیا توقعات رکھی جائیں تو جواب ملے گا کہ وہی جو پہلے تھیں۔ بائیڈن اور ٹرمپ میں شاید ہی کوئی چیز مشترک ہو لیکن جن چند چیزوں پر یہ متفق ہوتے ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کی طرح بائیڈن کے لیے بھی ترجیح افغانستان میں جاری امن مذاکرات میں پاکستان کی مدد اور پاکستان کی جانب سے ملک میں دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔ ان دونوں ممالک کے تعلقات میں افغان امن مذاکرات، دو طرفہ تجارت اور انسدادِ دہشتگردی…
دس سال میں ویکسین بنانے کا کام صرف تقریباً 10 ماہ میں کر دیا گیا۔ اور اس کے باوجود اس کے ڈیزائن، ٹیسٹنگ اور مینوفیکچرنگ میں کوئی کمی نہیں لائی گئی۔ یہ دو بیانات ایک دوسرے سے متصادم لگتے ہیں اور اسی وجہ سے کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ ہمیں کس طرح پتہ کہ آکسفورڈ ویکسین محفوظ ہے جب یہ اتنی تیزی سے بنائی گئی ہے۔ آکسفورڈ ویکسین نے اپنے نتائج شائع کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے 70 فیصد لوگوں میں کووڈ۔19 کی علامات نہیں ظاہر ہوئی ہیں۔ سو حقیقی کہانی کیا ہے کہ…
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اتوار کو خفیہ طور پر سعودی عرب گئے جہاں انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ماضی میں نیتن یاہو کے زیرِ استعمال رہنے والا ایک طیارہ سعودی عرب کے شہر نیوم گیا جہاں وہ پانچ گھنٹے تک رکا۔ اس سے قبل سعودی میڈیا نے خبریں چلائیں تھیں کہ امریکی سیکریٹری سٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد سے نیوم میں اتوار کو ملاقات کی تھی۔ تاہم واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے…
ملک بھر میں کورونا وائرس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی، جس میں فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی گئی۔ اہم فیصلے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تمام تعلیمی…
عالمی سطح پر نسل کشی سے متعلق تحقیق کرنے والے ماہرین نے بھارت میں موجودہ حکومت کی سرپرستی میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کو توجہ دینے پر زور دیا ہے۔ امریکا میں بھارتی مسلمانوں کی کونسل کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘نسل کشی کے 10 مراحل اور بھارتی مسلمان’ کے موضوع پر ایک مباحثہ ہوا جس میں شرکا نے نہ صرف بھارتی حکومت پر پابندیوں پر زور دیا بلکہ اس کو بےنقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے انسانیت کے خلاف جرائم روکنے کی ضرورت پر زور…
ترکی اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں مبینہ طور پر سعودی عرب ترک اشیا کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں ترکی کی جانب سے جارحانہ بیان بازی اور مشرقی بحیرہِ روم، لیبیا، اور شام میں بھی جارحانہ اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ علاقائی قیادت کی اس لڑائی میں غیر رسمی پابندیاں، غیر سرکاری رکاوٹیں، سرحد پر تاخیر اور ترک اشیا کے بائیکاٹ کے مطالبے شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکے ہیں۔ ترکی اور خلیجی ممالک کے درمیان مصر میں 2013 میں فوج کی…
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیسے ایک جج کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھا جاسکتا ہے یہاں تک کہ وہ ‘اپنے ذاتی تحفظ سے متعلق خدشات کو بھی ایک طرف رکھ کردہشت گردی کے خلاف پرعزم رہتا ہے’۔ رپورٹ کے مطابق 3 صفحات پر مشتمل خط میں جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیوں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال ہوئے قتل عام پر 2017 کے کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی تجاویز پر عملدرآمد نہیں…
انڈیا نے سعودی عرب میں حال میں جاری کیے جانے والے 20 ریال کے نوٹ کی پشت پر چھاپےگئے دنیا کے نقشے میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو ایک علیحدہ سرحدی اکائی کے طور پر دکھائے جانے پر سعودی عرب کی حکومت سے شکایت کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک خبر کے مطابق نئی دہلی میں انڈیا کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے بیس معاشی طور پر مستحکم ممالک کی تنظیم ‘جی ٹوئنٹی’ کی اپنی سربراہی کی خوشی میں 20 ریال کے نئے کرنسی نوٹ پر دکھائے جانے والے…
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آزادی اظہار رائے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آزادی بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی اور اس سے مختلف کمیونٹیز (برادریوں) کی بلاوجہ اور جب دل چاہے دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے۔ فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے۔’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ آزدی اظہار بغیر حدود کے نہیں ہو…