Author: ویب ڈیسک

وزارت مذہبی امور نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے عام معلومات اور قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور شدہ قرارداد کی تعمیل کرتے ہوئے یہ نوٹیفائی کیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری تمام امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے۔ مزید برآں وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک کی ایوان زیریں میں…

 سعودی عرب نے کہا کہ وہ اس وقت تک متحدہ عرب امارات کی تقلید میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرسکتا جب تک یہودی ریاست فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط نہ کردے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برلن کے دورے کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کے دو ریاستی حل کے فارمولے اور عرب امن منصوبے کے پابند تھے اور رہیں گے. اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے ساتھ امن ضروری ہے،فلسطینیوں کو حقوق ملنے کے سب…

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر ہتھیاروں کی عالمی پابندی میں توسیع کی امریکی کوشش مسترد کردی گئی۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں واشنگٹن نے تہران پر غیر معینہ مدت تک عالمی پابندی میں توسیع کی قرارداد پیش کی جس کو صرف ڈومینیکن ریپبلک کی حمایت حاصل رہی۔ واضح رہے کہ امریکا کو قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 10 ووٹ درکار تھے۔ فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت 15 رکنی باڈی کے 11 اراکین نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔ روس اور چین نے 13 سالہ…

غالباً 1997ء کی بات ہے۔ اسلامی یونی ورسٹی میں طالب علمی کا دور تھا۔ بے فکری، ہنگامہ آرائی، ہلا گلا، شرارتیں اور کبھی کبھار لڑائی جھگڑے بھی، گویا زندگی بھرپور طریقے سے گزر رہی تھی۔ یونی ورسٹی میں مارچ کے مہینے میں ثقافتی ہفتہ منایا جاتا تھا جس میں کھیل کود، ڈراما، ثقافتی ورثے کے متعلق سٹالز، علمی مباحثے اور سیمینارز اور بہت کچھ ہوتا تھا۔ سارا سال ہم شدت سے اس ہفتے کا انتظار کرتے تھے۔ اس سال تقریری مباحثے میں آڈیٹوریم حسب سابق کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور جو بھی مقرر آتا تھا، اسے بھرپور ہوٹنگ کا سامنا…

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار اور اس کے بعد مبینہ آڈیو ٹیب سے متعلق سوال پر تصدیق کردی ہے کہ ایک آپریشن کے دوران احسان اللہ احسان کو استعمال کیا جارہا تھا اور وہ اس دوران فرار ہوگیا۔ راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے احسان اللہ احسان کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا…

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانا ایک ‘بہت بڑی پیشرفت’ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ ہمارے دو عظیم دوستوں کے مابین تاریخی امن معاہدہ’ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے…

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ اداروں کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگا کر اسے ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی جس میں حکومتی، فوجی افسران کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کی ہیکنک شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کے متعدد اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک آرمی نے ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے…

روسی دارالحکومت ماسکو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق صدر پوٹن نے قومی ٹیلی وژن سے نشر کردہ ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ آج منگل گیارہ اگست کی صبح، دنیا میں پہلی مرتبہ، نئے کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین روس میں رجسٹر کر لی گئی۔ ولادیمیر پوٹن نے اس ویڈیو کانفرنس میں روسی کابینہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”یہ ویکسین میری بیٹیوں میں سے ایک نے بھی استعمال کی۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ بھی ایک طرح سے اس تجربے کا حصہ تھی۔ یہ ویکسین کووڈ انیس نامی وبائی مرض کا باعث بننے والے…

وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون رکن جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور ‘عائشہ’ نام استعمال کر رہی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام ‘مختلف مسالک کے درمیان روابط و حسن تعامل کا لائحہ عمل’ کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ ‘کچھ عرصے سے نوٹ کیا جارہا ہے کہ مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے، یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی سے ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ناسمجھ لوگ بغیر سوچے…

ہندی اور اردو زبان کے معروف بھارتی شاعر 70 سالہ راحت اندوری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اندور ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 11 اگست کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر راحت اندوری کارڈیو ریسپائریٹری اریسٹ(دل اور پھیپھڑوں کے افعال رکنے) سے چل بسے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ راحت اندوری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کے گردے فیل تھے، وہ ٹی 22 ذیابیطس، فشار خون کا شکار تھے اور ان کی بائیں آنکھ کالے موتیا سے متاثر تھی اور موت سے قبل وہ وینٹی لیٹر…