Author: ویب ڈیسک
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر کو ہونے جارہاہے، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ اس کا فیصلہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی تعاون(ایم ایل اور ٹی ایف) کے خلاف عالمی وعدوں اور معیار تک پہنچنے کے لیے اسلام آباد کی کارکردگی کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جون میں ہونا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے صحت کے سنگین…
فلسطینی کازجائزلیکن وکیل ناکام،اسرائیلی کاز ناجائز مگر وکیل کامیاب: شہزادہ بندر کا خصوصی انٹرویو
سعودی عرب کے امریکا میں سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ’’ فلسطینی کاز ایک جائز اور منصفانہ نصب العین ہے لیکن اس کے وکیل ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں۔اسرائیلی کاز ایک غیرمنصفانہ نصب العین ہے مگر اس کے وکیل کامیاب ٹھہرے ہیں۔گذشتہ 70 ، 75 سال کے دوران میں رونما ہونے والے واقعات کی یہ تاریخ ہے۔‘‘ انھوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔ان کا یہ انٹرویو سوموار کو نشر کیا جائے گا۔شہزادہ بندر بن سلطان سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے 2012ء سے…
ایرن کے اصلاح پسند رہ نما مصطفیٰ تاج زادہ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے فوری طور پر ملک میں اصلاحات متعارف نہ کروائیں تو حکومت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حالات ناگفتہ بہ ہیں اور اصلاحات کا نفاذ اب ضروری ہوگیا ہے۔ ہفتے کے روز ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں تاج زادہ کا کہنا تھا کہ ایران اندرونی خلفشار کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے بڑی تباہی کا امکان ہے۔تاج زادہ نے سپریم لیڈر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر…
7 مہینوں کے وقفے کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عازمین عمرہ کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے کی بندش کے بعد حج کے بعد پہلے مرحلے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے عازمین کا پہلا گروہ آج صبح 6 بجے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔ مملکت سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں مملکت میں مقیم 6 ہزار شہریوں اور تارکین وطن کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔ ان 6 ہزار افراد کا انتظام کرنے کے لیے وزارت حج اور عمرہ نے 5 مقامات مختص کیے ہیں…
ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مذہبی آرامیں اختلاف پر مبنی کشمکش پر اب علاقائی بالا دستی اور سیاسی اثر پذیری کی خواہش غلبہ پا چکی ہے جس کی حدت گاہے بڑھتی گاہے گھٹتی رہتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں یہ کشیدگی کافی حد تک تیزہوتی دکھائی دیتی ہے۔ جس کے نتیجے میں خلیجی ممالک دو واضح خانوں میں بٹے نظر آتے ہیں، سنی اکثریتی ممالک سعودی عرب، جبکہ شیعہ اکثریتی ممالک ایران کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایران پر…
اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ تشکیل ، وزیر اعظم مستعفی ہوں ، مولانا فضل الرحمن
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اسلام آباد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پڑھ کر سنایا اور حکومت کے خلاف بھرپور عوامی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر یقین رکھنے والی اپوزیشن کی جماعتوں نے اے پی…
لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر انڈیا اور چین کے مابین کشیدگی جاری ہے۔ اس دوران لداخ کے مختلف مقامات سے متعلق روزانہ نئی نئی خبریں سامنے آتی ہیں اور دعوے کیے جاتے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انڈین فوج نے کوہِ کیلاش اور مانسروور جھیل پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس دعوے کو روزانہ کی بنیاد پر پھیلایا جارہا ہے۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ اس خبر کے ساتھ ایک تصویر بھی کافی شیئر کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوجی کوہ کیلاش…
پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے ملک میں شیعہ کمیونٹی کے خلاف سنی طبقات کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں اور بیان بازی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ عاشورہ محرم میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے ہونے والی گستاخیوں کے خلاف سنی جماعتوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں ملک بھر میں توہین مذہب سے متعلق کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان میں زیادہ تر شیعہ کمیونٹی پر الزامات عائد کیے جارہے…
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے خلیجی ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں سے مسجد اقصٰی کی تقسیم کی راہ ہموار ہوگی۔ خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیریسٹریئل یروشلم(ٹی جی) نامی این جی او کی ایک خصوصی رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدوں میں استعمال کی گئی زبان سے مسجد اقصی کے احاطے پر مسلمانوں کا مکمل اختیار ختم ہونے کی راہ نکلتی ہے۔ 1967 میں 35 ایکڑ پر محیط الحرم الشریف یا…
چینی وزارت برائے قومی دفاع نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو ‘مسخ‘ کر کے پیش کیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو شین نے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو ‘اشتعال انگیز‘ بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ یکم ستمبر کو جاری کردہ اس امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ چینی فوج کی ‘ماڈرنائزیشن‘ کو نظر انداز کیا گیا تو امریکی قومی…