Author: ویب ڈیسک
کچھ عرصہ قبل کرونا وائرس کے پھیل جانے کے بعد حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد نبوی شریف میں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کی سطح کو مزید بلند کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مسجد نبوی کے اندر جراثیم کش مواد کے ساتھ صفائی کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کام میں جدید ترین آلات اور مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسجد نبوی میں پانی کے کولروں ، گلاسوں اور قالینوں کو دن بھر میں دس مرتبہ صاف کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح نماز کے لیے بچھے قالینوں کی صفوں کے درمیان 1.5…
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر فرہاد دبیریان شام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پُراسرار حالات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ کمانڈر دبیریان شام کے دارالحکومت دمشق سے جنوب میں دس کلومیٹر دور واقع قصبہ السیّدہ زینب میں ہلاک ہوئے ہیں۔اسی مقام پر نواسیِ رسول حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا مزار واقع ہے۔ فارس نے مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ وہ کیسے ہلاک ہوئے ہیں یا انھیں کسی نے قتل کیا ہے۔البتہ اس نے یہ بتایا ہے کہ دبیریان السیّدہ زینب…
ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق اکہتر فیصد پاکستانی شہری سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک پہننا ایک محفوظ طریقہ ہے۔ گزشتہ ماہ فروری میں مارکیٹ ریسرچ کی بین الاقوامی کمپنی ’آئی پی ایس او ایس‘ کی جانب سے دنیا کے نو ممالک میں کیے جانے والے اس سروے کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زائد پاکستانیوں سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کون سا اقدام سب سے زیادہ مدد گارثابت ہو سکتا ہے، تو 71 فیصد…
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے آٹا بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے، رپورٹ میں آٹا بحران کو مصنوعی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بحران سے متعلق رپورٹ صوبوں سے شئیر کر دی ہے ، رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دے دیا گیا ہے اور بد انتظامی اس بحران کی بنیادی وجہ قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، یہ مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں…
سعودی حکام نے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی اور بھتیجے سمیت 3 شہزادوں کو بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور ان کے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف کو بغاوت کے الزام میں جمعے کے روز ان کی رہائش گاہوں سے سیاہ نقاب پوش شاہی محافظوں نے گرفتار کیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سے ریاست کے حقیقی حکمرانوں کی طاقت مزید مستحکم ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔…
ہزاروں چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف کامیڈین امان اللہ وفات پا گئے ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔آئیے آپ کو براڈکاسٹر اور پروڈیوسر عارف وقار کی زبانی امان اللہ کی فنی زندگی کے سفر کے بارے میں بتاتے ہیں۔ سنہ 1970 میں یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد میں ریڈیو پاکستان میں بطور پروڈیوسر ملازم ہو گیا تھا اور میرے ذمے بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کے پروگرام تھے۔ ایک روز میں نوجوانوں کے ہفتہ وار پروگرام کی تیاری کر رہا تھا…
پچاس سال کی عمر میں حال ہی میں منگنی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) شیرل سینڈبرگ نے کہا ہے کہ ’جو خواتین خودمختاری اور آزادی کی بات کرتی ہیں وہ اس بات کا انتظار کیوں کرتی ہیں کہ ان کا مرد دوست انہیں شادی کی پیش کش کرے گا؟ شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ برابری اور خودمختاری کی بات ہے تو خواتین کو اپنے مرد دوست کو شادی کی پیش کش کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔ شیرل سینڈبرگ نے یہ بات منگنی کرنے کے 3 ہفتوں بعد…
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ خواتین مارچ بے حیائی اور مغرب زدہ معاشرے کو پاکستان میں لانے کی یہودی سازش ہے، اس قسم کے مارچ کی آئین، معاشرے اور مذہب میں اجازت نہیں۔ ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے پاس دینے کو کچھ نہیں تھا، ہمیں کسی اور نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ جنوری آخری ماہ ہوگا، ق لیگ کا تو صرف چہرہ سامنے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنوری کے مہینے کا کہا گیا تھا…
کورونا وائرس کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران میں بہت شدید ہو جانے والی موجودہ بحث یہ ہے کہ اس وائرس کا مقابلہ سائنسی تقاضوں کے مطابق کیا جائے یا پھر اس کے لیے مذہب اور عقیدے کو استعمال کیا جائے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ آج کے ایران میں ہونے والی یہ بحث انسانی تاریخ کی ایک بہت پرانی بحث ہے، جس میں مذہب روایتی طور پر سائنس اور سائنسی تقاضوں سے متصادم ہی رہا ہے۔
کراچی کا ادبی میلہ اسکاٹ لینڈ کے مصنف اور تاریخ دان ولیم دالرمپل کی تحریر ایسٹ انڈیا کمپنی کےعروج و زوال کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کے نام رہا۔ ماضی کے برخلاف کسی بھی بھارتی مصنف اور اداکار نے اس میلے میں شرکت نہیں کی۔ 28 فروری سے یکم مارچ تک کراچی کے ساحل سے متصل ہوٹل کے سبزہ زار پر منعقد کیے گئے ادبی میلے میں کئی درجن کتابوں کی تقاریب رونمائی اور مصنفین کی دستخطی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس میلے میں نمائشوں، خطاطی اور مباحثوں کے علاوہ کتب میلے اور میڈیا…