Author: ویب ڈیسک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کی رہائی میں پاکستان اور افغانستان کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان پروفیسروں کو سن 2016 میں طالبان عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ امریکی صدر نے جمعرات اکیس نومبر کو اس مناسبت سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کال کی۔ اس تناظر میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ پاکستان اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں امن اور مصالحت کی کوششوں کو تقویت اور…
ایرانی خفیہ ایجنسی کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات افشا کر دی گئی ہیں۔ ان خفیہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اور فوج کا عراق میں کردار کیا ہے اور تہران عراق میں کس قدر طاقت ور ہو چکا ہے۔ ایران کے اپنے ہمسایہ ملک عراق میں اثر و رسوخ کے حوالے سے خفیہ دستاویزات پر مشتمل ایک رپورٹ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں پیر کے روز شائع کی۔ اس رپورٹ کے مطابق اس اخبار نے تقریباﹰ سات سو صفحات پر مشتمل خفیہ معلومات کا جائزہ لیا، جن میں سے زیادہ تر سن دو ہزار چودہ سے لے…
بحیرہ روم اور بحیرہ احمر نامی دو سمندروں کو ملانے والے اور انسانوں کے تعمیر کردہ اس آبی راستے کو اکتوبر 1956ء میں اس دور کے مصری صدر جمال عبدالناصر نے ریاستی ملکیت میں لینے کا جو اعلان کیا تھا، اس پر مصر میں تو بہت زیادہ خوشیاں منائی گئی تھیں لیکن یورپ میں اس اقدام پر ناامیدی کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہ آبی راستہ آج بھی مصر کے لیے آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ مصر میں قومیائے جانے سے پہلے اس نہر کی ملکیت زیادہ تر برطانوی فرانسیسی کمپنی سوئز سوسائٹی کے پاس تھی۔ شروع میں…
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو اس وقت عملی طور پر بڑے فیصلے کررہے ہیں اب سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی ’’آرام کو‘‘ کے حصص بھی فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔گرچی اس کی اطلاع تو پہلے بھی آچکی تھی مگر باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے کہ’’ آرام کو‘‘ ریاض کے بازار حصص یا اسٹاک ایکس چینج کی فہرست میں اپنا اندراج کرائے گی۔ اس کے بعد جب حصص فروخت ہوجائیں گے تو غالباً یہ کمپنی حصص کے حساب سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن کر ابھر سکتی ہے۔واضح رہے…
اسلام آباد میں تحریک انصاف حکومت کے غیر یقینی مستقبل پر چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں۔ اب اتحادی جماعتوں نے بھی اپنا لب و لہجہ تبدیل کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اس بات پر غور شروع کر دیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں شراکت داری سے آخر اسے کیا ملا؟ ایم کیوایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ہفتہ کو خدشہ ظاہر کیا کہ ملکی اقتصادیات اور مالی وصولیاں کو بہتر نہ کیا گیا تو حکومت کا آئندہ بجٹ تک چلنا بھی مشکل ہے ۔ اقتصادی سدھار کے…
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند صارفین کی جانب سے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اگر پاکستان میں صدارتی نظام نافذ ہوتا تو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت ہرگز نہ ملتی۔ محمد حاشر کہتے ہیں کہ جمہوریت نے ہمیں ناکامی سے…
لاہور میں جاری فیض میلہ جہاں علم و ادب کےپیاسوں کی پیاس بجھا رہا ہے، وہیں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اس بات کی مظہر ہےکہ ہماری نوجوان نسل شعر و ادب کےساتھ ساتھ ملکی اور بین لاقوامی حالات میں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ لاہور کے الحمرا ہال میں جاری فیض میلےمیں نوجوانوں بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ دانشوروں کی باتیں سننا کئی ضخیم کتابیں پڑھنے سے بڑا خزانہ ہے۔ روایتی کھانوں اور کتابوں کے اسٹالز بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کتب کے اسٹالز میں بھی نوجوانوں کی گہری…
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط حکومتی اجازت کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے نواز شریف کو چار ہفتوں کے لیے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے حکومتی وکلا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اگر اس دوران نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو چار ہفتوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی…
دو ہزار اٹھارہ میں تقریبا دو سو مصنفین کو اپنی تحریروں کی وجہ سے حکومتی مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سے خالصتاﹰ 68 مصنفین کو ان کی تحریروں کی وجہ سے جیل میں قید کیا گیا
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ اس صوبے میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسند مذہبی گروہ بھی سرگرم ہیں۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے وزیر داخلہ کے مطابق ایک بم پھٹنے سے تین پیراملٹری اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس بم کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق یہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُس وقت کیا گیا جب ان پیراملٹری اہلکاروں کی گاڑی قریب پہنچی…