Author: ویب ڈیسک

پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے ملک میں شیعہ کمیونٹی کے خلاف سنی طبقات کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں اور بیان بازی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ عاشورہ محرم میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے ہونے والی گستاخیوں کے خلاف سنی جماعتوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں ملک بھر میں توہین مذہب سے متعلق کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان میں زیادہ تر شیعہ کمیونٹی پر الزامات عائد کیے جارہے…

 قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے خلیجی ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں سے مسجد اقصٰی کی تقسیم کی راہ ہموار ہوگی۔ خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیریسٹریئل یروشلم(ٹی جی) نامی این جی او کی ایک خصوصی رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدوں میں استعمال کی گئی زبان سے مسجد اقصی کے احاطے پر مسلمانوں کا مکمل اختیار ختم ہونے کی راہ نکلتی ہے۔ 1967 میں 35 ایکڑ پر محیط الحرم الشریف یا…

چینی وزارت برائے قومی دفاع نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو ‘مسخ‘ کر کے پیش کیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو شین نے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو ‘اشتعال انگیز‘ بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ یکم ستمبر کو جاری کردہ اس امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ چینی فوج کی ‘ماڈرنائزیشن‘ کو نظر انداز کیا گیا تو امریکی قومی…

افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع ہونے پر پوری دنیا سے مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے اور بین الاقوامی طاقتوں سمیت خطے کے تمام ممالک کی طرف سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ افغانستان پر سنہ 2001 میں امریکی حملے کے بعد اور اس سے قبل بھی افغانستان کے ہمسایہ ملکوں ایران اور پاکستان کے علاوہ انڈیا، چین اور خلیجی ریاستوں نے، جو بلاواسطہ یا بلواسطہ افغانستان کی لڑائی میں کسی نہ کسی طرح شریک رہی ہیں، دوحہ میں بین الافغان امن مذاکرات…

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی ملک بھر میں آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات کا مزار قائد پر حاضری دینے اور پھولوں کی چادر چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں…

المی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن سے بین الاقوامی برادری کو یہ سیکھنا چاہیے کہ عالمی وبا کووِڈ 19 سے کس طرح نمٹا جائے۔ سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈان کو بتایا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گیبریئیسس نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے کووِڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی سال سے پولیو کے لیے تعمیر کردہ انفرا اسٹرکچر مقرر کیا۔…

پاکستان نے افغانستان کے تعاون سے بین الافغان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے ‘اسپوائلرز’ کو شکست دینے کا عزم کیا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘پاکستان۔افغانستان سرحد کے دونوں اطراف پرتشدد واقعات میں افسوسناک اضافے کا مقصد افغان امن عمل کو پٹڑی سے اتارنا ہے’۔ اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پاکستان یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک امن اور ترقی کے مستحق ہیں، ہم مل کر بگاڑ پیدا کرنے والوں کو شکست دیں گے’۔ اس عزم کا اظہار ایسے وقت کیا…

حملوں سے تحفظ برائے تعلیم کے پہلے بین الاقوامی دن پر ، ایجوکیشن اباؤ آل فاؤنڈیشن (EAA) اور اس کے عالمی شراکت داروں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بنیادی انسانی حق کی حفاظت کریں۔ دنیا میں پہلی دفعہ اس دن کے منائے جانے کے موقع پر فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ مطالبہ کوویڈ 19 کے وبائی امراض کی وجہ سے تعلیم پر پڑنے والے اثرات  کے نتیجہ میں سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ نے ریاست قطر کی تجویز پر گذشتہ سال 9 ستمبر کو حملوں سے تحفظ برائے تعلیم کے لیے…

اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے گذشتہ ماہ بیروت کے دورہ میں حزب اللہ کے ایک رہنما سے ملاقات کی تھی اور انہیں ایران سے تعلقات ختم کرنے اور اپنے آپ کو لبنانی ثابت کرنے پر زور دیا تھا۔ دی نیو عرب ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات میکرون کے 6 اگست کے دورہ بیروت کے دوران ہوئی ،جب وہ بیروت میں ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے بعد وہاں پہنچے تھے۔ ایمانوئل نے حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ محمد رعد کے ساتھ آٹھ منٹ سے زائد وقت گزارا، حزب اللہ کے…

مسلح تصادم سے متاثر بچوں کی تعلیمی امداد کی اشد ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے قطرحکومت کی تجویز پر 9 ستمبر کو دنیا بھر میں تعلیم کو حملوں سے بچانے کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2019 میں 9 ستمبر کو تعلیم کو حملوں سے بچانے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لئے ایک قرار داد منظور کی۔ اس کی تجویز چیئرپرسن آف ‘‘ایجوکیشن اباؤ آل فاؤنڈیشن’’ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف گروپ کی رکن محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر نے دی تھی۔ ریاستِ قطر نے…