Author: ویب ڈیسک
افغان طالبان نے بھارت اور کشمیر پر حملے سے متعلق ٹوئٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی کے حوالے سے مختلف ٹوئٹس زیر گردش تھیں۔ ان ٹوئٹس میں کہا گیا تھا کہ طالبان عیدالفطر کے بعد بھارت پر حملہ کردیں گے اور کشمیر میں جاری ‘جہاد’ کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایسی خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ…
جی ٹوئنٹی کے وزرائے تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی عرب کی صدارت میں آن لائن اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزرائے تجارت و سرمایہ کاری نے مطالبہ کیا کہ زرعی غذائی اشیا کی برآمد پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔ وزرائے تجارت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے مسائل سے مل کر نمٹا جائے گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری پر کورونا کی وبا کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔…
عالمی اقتصادی بحران کے نتیجے میں پیداواری کٹوتیوں اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے سعودی عرب تیل کی آمدنی اور تیل کے بازار میں اپنے آپ کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگا۔ تیل کا موجودہ ذخیرہ آنے والے برسوں میں قیمتوں میں اضافے اور سعودی عرب کے لیے بڑھتی ہوئے آمدنی کی بنیاد رکھے گا۔
امریکا میں اکتوبر 1929ء میں ایک بڑے معاشی بحران نے جنم لیا ۔اس کو تاریخ میں عظیم کساد بازاری (Great Depression) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس بحران نے مال دار اور غریب ممالک کو یکساں طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ صنعتیں بند ہو گئی تھیں، سرمایہ کاروں کی ساری جمع پونجی ڈوب گئی اور اقتصادی ترقی و خوشحالی قصہ پارینہ بن گئی تھی۔ پوری دنیا میں بے روزگاری کی شرح 33 فی صد سے تجاوز کر گئی۔ چناں چہ صرف برطانیہ میں تیس لاکھ، جرمنی میں ساٹھ لاکھ اور امریکا میں ایک کروڑ چالیس…
امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیکرباعث تشویش ممالک میں شامل کرلیااور کہا ہےکہ مذہبی آزادی میں بھارت کئی درجے نیچے آگیا ہے، مودی حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف مہم چلائی۔ امریکی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، متنازع شہریت بل اور بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی گئی،امریکی کمیشن نے محکمہ خارجہ سے خلاف ورزی میں ملوث بھارتی اداروں اور عہدیداروں پر پابندی کی سفارش بھی کی۔ دوسری جانب رپورٹ میں پاکستان کے مثبت اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاگیاکہ…
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سراغ رسانی کے باب میں سعودی عرب اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہے۔ ہمارا انٹیلی جنس نظام اور اختیارات ہمیں صرف معلومات کے حصول، ذرائع کو بھرتی کرنے اور اسے عہدیداروں تک پہنچانے کے لیے کسی شخص کے قتل کی اجازت نہیں دیتے۔ ‘اللیوان’ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سعودی انٹیلی جنس چیف نے کئی تاریخی رازوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیزبیرون ملک سعودی اپوزیشن رہ نمائوں کی واپسی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ سعودی عرب کی…
انٹڑنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جانب سے پاکستان کو فورتھ جنریشن ریگولیٹر کا درجہ دے دیا گیا اور پاکستان یہ درجہ حاصل کرنے والا جنوبی ایشیائی کا پہلا ملک بن گیا۔ ایشیا پیسیفک میں شامل 38ممالک میں سے صرف 8 فیصد ہی جی 4 کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ‘ گلوبل آئی سی ٹی ریگولیٹری آؤٹ لک 2020 (جی آئی آر او) کے عنوان سے جاری آئی ٹی یو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 100 میں 88 نمبر حاصل کیے۔ راس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے آئی سی ٹی…
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری نے بھی اپنی مصروفیات معطل کرتے ہوئے جہاں فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی ہے، وہیں نئی فلموں کی ریلیز کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں نہ صرف فلموں بلکہ ڈراموں کی شوٹنگ کو بھی بند کردیا گیا ہے اور سینما گھر بھی بند پڑے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے شوبز شخصیات اگرچہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو تجاویز دیتی رہتی ہیں، تاہم اب کورونا وائرس سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لیے بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی جاری کردی گئی۔ اداکار و ہدایت کار…
چین نے کورونا وائرس سے متعلق ہونے والی تحقیق کے سلسلے میں پاکستان کو کلینکل ٹرائلز کی پیشکش کر دی ہے۔ اس کا کئی حلقے خیر مقدم کر رہے ہیں لیکن کچھ ناقدین اس پیشکش کو شک کی نگاہ سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک چینی کمپنی کے طرف سے پاکستانی حکومت کو ایک خط لکھ گیا ہے۔ اتھارٹی سے وابستہ ڈاکٹر عبدالرشید، جو ادارے کی فارمیسی سروسز برانچ کے ڈائریکٹر اور کلینکل اسٹڈی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے بتایا کہ خط نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خلیج فارس میں موجود امریکی بحری جہازوں کو پریشان کرنے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔