Author: ویب ڈیسک
پاکستان کی نامور اداکار کبریٰ خان اس وقت ‘الف’ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ احسن خان نے اہم کردار نبھایا۔ اس ڈرامے میں کبریٰ خان نے ‘حسن جہاں’ نامی اداکارہ کا کردار نبھایا ہے جو ایک خطاط کے عشق میں مبتلا ہوکر شوبز سے کنارہ کشی کرلیتی ہے۔ کبریٰ خان کو اپنے کردار کی وجہ سے مداحوں اور تجزیہ کاروں دونوں کا ہی مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ‘حسن جہاں’ کے کردار کو اپنی زندگی کا سب…
15 ماہ کے عرصے میں پاکستان کے سرکاری قرض اور واجبات میں 40 فیصد اضافہ ہوا تو حکومت نے بڑے پیمانے پر قرضوں کے حصول کی حد سے تجاوز کر کے فسکل ریسپانسیبلیٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ (ایف آر ڈی ایل اے) کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ افکار رپورٹ کے مطابق ملکی قرضوں کے حوالے سے پارلیمان میں پیش کیے گئے پالیسی بیان میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2018 کے اختتام پر مجموعی قرض اور واجبات 290 کھرب 87 ارب 90 کروڑ روپے تھے جو ستمبر 2019 تک 410 کھرب 48 ارب 90 کروڑ روپے…
جیسا آپ سب کو ہی معلوم ہوگا کہ اس سال فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہے اور ایسا 4 برس بعد ہورہا ہے، تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے اور کب سے ہورہا ہے؟ ہوسکتا ہے بیشتر افراد کو اس کی وجہ معلوم ہو مگر جو نہیں جانتے وہ جان لیں کہ ہر 4 سال بعد فروری کے مہینے میں ایک اضافی دن یا لیپ ڈے کی اصل وجہ کیا ہے۔ درحقیقت زمین کا سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دنوں کا نہیں بلکہ چوتھائی دن زیادہ ہے، یعنی کہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ۔ اور…
’پاکستان انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگ پر اکسانے والے بیانات کو مکمل طور پر رد کرتا ہے۔‘ پاکستان کے دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان کے یہ بیانات پاکستان کے متعلق انڈیا کے ناقابلِ علاج خبط کا عکاس ہیں اور بی جے پی کی قیادت کی متعصبانہ، کشمیر اور اقلیت مخالف پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی اندرونی اور بیرونی تنقید پر سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔‘ دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ انڈین وزیرِ اعظم کی دھمکیاں اور…
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے مستعفی ہونے کی دھمکی پر فوج نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف کیا ورنہ وہ اس معاملے کو چھپانے کی کوشش کررہے تھے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 7 جنوری کو ایران نے امریکی فورسز پر بیلسٹک میزائلز داغے تھے، جس پر ایران، امریکا کی جانب سے جوابی حملے کے لیے ہائی الرٹ پر تھا اور ایرانی فوج کی جانب سے مزید میزائل داغے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے افسر نے تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ…
خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی مخالفت کرنے والے تین وزرا کو وزارتوں سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔
مکالمہ پاکستان: پارلیمنٹ ، آئین اور جمہوریت کے محفوظ مستقبل کے لیے باہمی مکالمے کا تسلسل ضروری ہے۔ مقررین کا ظہار خیال
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آئین دستا ویز ہے کوئی صحیفہ نہیں،گزشتہ روز پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے مکالمے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے. اٹھارویں ترمیم پر صرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، ہم تو بل پاس نہیں کروا سکتے تو آئینی ترمیمی بل کیسے منظور کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سول سروسز زوال کی طرف گامزن ہیں لہذا ہمیں اپنے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پیچیدہ…
سفارتی ذرائع نے خلیجی اخبار کو بتایا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (اے ایف ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان نظر نہیں آتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مزید 6؍ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھا جا سکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستان وہ قانون سازی کر سکے جس کی مدد سے بینکاری نظام کی عالمی معیارات کے عین مطابق از سر نو ڈھانچہ سازی ہو سکے تاکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ …
پاکستان کرپشن میں ترقی کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 کی بنسبت 2019 میں زیادہ کرپشن ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے بغیر معاشی بہتری حاصل نہیں کی جاسکتی، حکومت کے سخت معاشی فیصلوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ہم صرف امن کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ممالک تنازعات کا حل فوجی طاقت کے استعمال میں کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں سویت یونین کے خلاف جنگ میں پاکستان…