Author: ویب ڈیسک
ایران کی ریوولوشنری گارڈ کورپس(IRGC) کے سربراہ قاسم سلیمانی نا صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں شیعہ دہشت گردوں کے سربراہ کی حیثیت سے معروف تھے۔ گزشتہ 20 سالوں سے ایران مخالف سنی تنظیموں اور سنی اکثریتی ممالک میں انتشار پھیلانے والے قاسم سلیمانی آج صبح عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ قاسم سلیمانی کون تھے؟ ایران کے جنوب میں واقع صوبہ کرمان سے تعلق رکھنے والے قاسم سلیمانی 11مارچ 1957 ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نےکم عمری میں اسکول اور گاؤں چھوڑنے کے بعد کرمان واٹر آرگنائزیشن نامی ایک تنظیم کے ساتھ…
افغان سائنسدان امریکہ میں ایسے چاول تیار کرتا ہے جو اُسے کروڑپتی بنا دیتے ہیں اور وہ اپنی دولت کا نصف حصہ میر تقی میر اور مرزا غالب کی شاعری کے انگریزی میں ترجمے کے لیے عطیہ کر دیتا ہے اور یہ کام جرمن مستشرق ڈاکٹر این میری شمل مکمل کرتی ہیں۔ ایک محقق جان کے بیڈن کہتے ہیں کہ یہ افغان سائنسدان، عطااللہ اوزئی۔درانی، ایک طالب علم کی حیثیت میں سنہ 1923 میں پیٹرو کیمسٹری کی تعلیم کے لیے امریکہ جاتا ہے۔ اس کی ڈاکٹر این میری شمل سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور یہ بھی یقینی طور پر…
وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے کردار کو فعال کرنے سمیت باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو کہ قریبی دوستانہ و تاریخی تعلقات اور عوام کی سطح پر تعاون کی بنیاد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے فروری…
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے اعداد و شمار سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس سے مستفید ہونے والے جن 8 لاکھ افراد کو پروگرام سے خارج کیا گیا ہے اس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد یا ان کے شریک حیات سرکاری ملازم تھے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز وفاقی کابینہ نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے 8 لاکھ 20 ہزار ایک سو65 افراد کا نام ڈیٹا سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس میں یہ تبدیلی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں کچھ…
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا آغاز ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ ہوا جو 8 بج کر46 منٹ پر عروج کو پہنچااور 10 بج کر 10منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا جبکہ کراچی اور گوادر میں زیادہ نمایاں ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ سورج گرہن مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی آسٹریلیا، مشرقی افریقا، بحرالکاہل اور بحر ہند اور ایشیا کے اکثر علاقے میں دیکھا…
چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے چئیرمین شوریٰ کونسل کو 2020 سال کے اوائل میں اسلام آباد میں کشمیر پر مجوزہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے آگاہ کیا ہے۔ ان کی مقیادت میں پاکستان کا نمائندہ پارلیمانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبداللہ محمد ابراہیم آل الشیخ نے پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور شوریٰ کونسل…
سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی تمام وزراء اورحکام کوویژن 2030ء میں شامل ترقیاتی اور سماجی پروگراموں پر عمل درآمد کی ہدایت ۔ سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے اس بات پر زوردیا ہے کہ صرف اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) ہی کو اسلامی دنیا کی متحدہ آواز کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرِ صدارت ہوا۔ سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان نے او آئی سی کی 1969ء میں قیام کے بعد سے مشترکہ اسلامی لائحہ عمل کو مضبوط بنانے کے…
کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان پر لگائے گئے الزامات سنگین ہیں، لہٰذا انہیں ‘لو پروفائل‘ میں رہنا چاہیے۔ مگر چند مبصرین کی رائے میں ڈاکٹر اے کیو خان ‘محسن پاکستان‘ ہیں اور انہیں ہر طرح کی آزادی ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی ایک بڑی تعداد بھی اس بات کے حق میں ہے کہ انہیں ہر طرح کی ذاتی آزادی میسر ہونا چاہیے۔ تاہم کئی شہری اس رائے سے اختلاف بھی کرتے ہیں۔ علمی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی یہی صورت حال نظر آتی ہے۔ مختصراﹰ اے کیو خان کے نام سے جانے جانے…
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کا پروگرام درست سمت میں جا رہا ہے۔ پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے اہم پالیسی سازی اقتصادی استحکام حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو قرضہ دیے جانے کے بعد ایک اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اہم اقتصادی فیصلہ سازی کے باعث ادائیگیوں کا عدم توازن کم ہو رہا ہے۔ پاکستانی چکومت نے درست انداز میں مارکیٹ کے ذریعے روپے کی قدر کا تعین کرایا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے…
دفتر خارجہ نے امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی کے حوالے سے واچ لسٹ پر رکھنے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک ہو رہا ہے لیکن اس کو نظر انداز کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 20 دسمبر 2019 کو مذہبی آزادی کے حوالے سے جاری رپورٹ کو پاکستان مسترد کرتا ہے’۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ اعلان نہ صرف پاکستان…