Author: ویب ڈیسک

اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم ’او آئی سی‘ کے وزرا خارجہ کے 47ویں اجلاس سے پاکستان کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں وہ مل گیا ہے جس کے نہ ملنے کی وجہ سے اب سے کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے بادل منڈلا رہے تھے۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کا جو موقف رہا ہے اسے وزرا خارجہ کے 47ویں اجلاس سے منظور ہونے والی قرارداد میں نہ صرف دہرایا گیا ہے بلکہ اس مرتبہ ’اسلامو فوبیا‘ کا معاملہ جسے پاکستان سرکاری طور پر…

Read More

اگر کسی سے یہ پوچھا جائے کہ جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے کیا توقعات رکھی جائیں تو جواب ملے گا کہ وہی جو پہلے تھیں۔ بائیڈن اور ٹرمپ میں شاید ہی کوئی چیز مشترک ہو لیکن جن چند چیزوں پر یہ متفق ہوتے ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کی طرح بائیڈن کے لیے بھی ترجیح افغانستان میں جاری امن مذاکرات میں پاکستان کی مدد اور پاکستان کی جانب سے ملک میں دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔ ان دونوں ممالک کے تعلقات میں افغان امن مذاکرات، دو طرفہ تجارت اور انسدادِ دہشتگردی…

Read More

دس سال میں ویکسین بنانے کا کام صرف تقریباً 10 ماہ میں کر دیا گیا۔ اور اس کے باوجود اس کے ڈیزائن، ٹیسٹنگ اور مینوفیکچرنگ میں کوئی کمی نہیں لائی گئی۔ یہ دو بیانات ایک دوسرے سے متصادم لگتے ہیں اور اسی وجہ سے کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ ہمیں کس طرح پتہ کہ آکسفورڈ ویکسین محفوظ ہے جب یہ اتنی تیزی سے بنائی گئی ہے۔ آکسفورڈ ویکسین نے اپنے نتائج شائع کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے 70 فیصد لوگوں میں کووڈ۔19 کی علامات نہیں ظاہر ہوئی ہیں۔ سو حقیقی کہانی کیا ہے کہ…

Read More

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اتوار کو خفیہ طور پر سعودی عرب گئے جہاں انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ماضی میں نیتن یاہو کے زیرِ استعمال رہنے والا ایک طیارہ سعودی عرب کے شہر نیوم گیا جہاں وہ پانچ گھنٹے تک رکا۔ اس سے قبل سعودی میڈیا نے خبریں چلائیں تھیں کہ امریکی سیکریٹری سٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد سے نیوم میں اتوار کو ملاقات کی تھی۔ تاہم واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے…

Read More

ملک بھر میں کورونا وائرس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی، جس میں فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی گئی۔ اہم فیصلے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تمام تعلیمی…

Read More

عالمی سطح پر نسل کشی سے متعلق تحقیق کرنے والے ماہرین نے بھارت میں موجودہ حکومت کی سرپرستی میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کو توجہ دینے پر زور دیا ہے۔ امریکا میں بھارتی مسلمانوں کی کونسل کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘نسل کشی کے 10 مراحل اور بھارتی مسلمان’ کے موضوع پر ایک مباحثہ ہوا جس میں شرکا نے نہ صرف بھارتی حکومت پر پابندیوں پر زور دیا بلکہ اس کو بےنقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے انسانیت کے خلاف جرائم روکنے کی ضرورت پر زور…

Read More

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں مبینہ طور پر سعودی عرب ترک اشیا کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں ترکی کی جانب سے جارحانہ بیان بازی اور مشرقی بحیرہِ روم، لیبیا، اور شام میں بھی جارحانہ اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ علاقائی قیادت کی اس لڑائی میں غیر رسمی پابندیاں، غیر سرکاری رکاوٹیں، سرحد پر تاخیر اور ترک اشیا کے بائیکاٹ کے مطالبے شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکے ہیں۔ ترکی اور خلیجی ممالک کے درمیان مصر میں 2013 میں فوج کی…

Read More

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیسے ایک جج کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھا جاسکتا ہے یہاں تک کہ وہ ‘اپنے ذاتی تحفظ سے متعلق خدشات کو بھی ایک طرف رکھ کردہشت گردی کے خلاف پرعزم رہتا ہے’۔ رپورٹ کے مطابق 3 صفحات پر مشتمل خط میں جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیوں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال ہوئے قتل عام پر 2017 کے کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی تجاویز پر عملدرآمد نہیں…

Read More

انڈیا نے سعودی عرب میں حال میں جاری کیے جانے والے 20 ریال کے نوٹ کی پشت پر چھاپےگئے دنیا کے نقشے میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو ایک علیحدہ سرحدی اکائی کے طور پر دکھائے جانے پر سعودی عرب کی حکومت سے شکایت کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک خبر کے مطابق نئی دہلی میں انڈیا کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے بیس معاشی طور پر مستحکم ممالک کی تنظیم ‘جی ٹوئنٹی’ کی اپنی سربراہی کی خوشی میں 20 ریال کے نئے کرنسی نوٹ پر دکھائے جانے والے…

Read More

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آزادی اظہار رائے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آزادی بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی اور اس سے مختلف کمیونٹیز (برادریوں) کی بلاوجہ اور جب دل چاہے دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے۔ فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے۔’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ آزدی اظہار بغیر حدود کے نہیں ہو…

Read More