Author: ویب ڈیسک

امریکہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کا افشا کیا جانا، مشرق وسطیٰ کے سب سے طاقتور ترین شخص شہزادہ محمد بن سلمان کی طاقت، عزت اور بین الاقوامی سطح پر حیثیت کے لیے ایک دھچکہ ہے۔ اس رپورٹ کی وجہ سے آنے والی دہائیوں میں سعودی عرب کے مغربی ممالک کے ساتھ روابط پر مضر اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اس دعوے کہ ولی عہد محمد بن سلمان جنھیں ایم بی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سنہ 2018 میں ہونے والے اس بہیمانہ قتل میں ملوث تھے، کے بعد مغربی…

Read More

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے منظرِ عام پر لائی جانے والی انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ نے اس معاملے میں سعودی شہزادے کا کھلے عام نام لیا ہے جبکہ محمد بن سلمان اس الزام سے انکار کرتے آئے ہیں کہ انھوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے۔ جبکہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کو واضح…

Read More

‘میں سنہ 2009 سے فرانس میں رہ رہی ہوں اور میں نے کبھی بھی نہ اجنبیت محسوس کی اور نہ ہی مجھے کسی نسل پرستانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن حکومت اور میڈیا کی جانب سے اس نئے قانون کے بارے میں بحث شروع ہونے کے چند روز بعد مجھے ایک انتہائی نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا جو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ اُس روز میں بس میں سفر کے دوران کسی سے عربی زبان میں بات کر رہی تھی کہ اچانک ایک فرانسیسی خاتون نے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا۔ وہ مجھے دہشتگرد اور مہاجر کہہ…

Read More

چینی حکام نے برطانیہ کے عالمی نشریاتی ادارے پر چین میں میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ پیش رفت برطانوی حکام کی جانب سے چین کے سرکاری ٹی وی نیٹ ورک کا لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ چین میں نشریاتی نگراں ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن نے جمعرات کو بی بی سی ورلڈ نیوز پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کر دی کہ اس عالمی نشریاتی ادارے نے ملک کے نشریاتی ضابطوں کی ”سنگین خلاف ورزی” کی ہے۔ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ…

Read More

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے، ’ارطغرل غازی‘ نے پوری دنیا میں ہی ایسی دھوم مچائی کہ ہر طرف اسی کا چرچا سنائی دیتا ہے۔  امریکا میں 60 سالہ خاتون نے اسی سیریز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا، اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون نے ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر اسلام قبول کیا۔ امریکا کی ریاست وسکنسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قبولِ اسلام کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا۔ اسلام قبول کرنے والی خاتون کو ترک ڈرامے میں…

Read More

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی ’کیمپین ٹیم‘ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ اس نے سعودی عرب کی طرف سے یمن میں ہونے والی طویل اور تباہ کن جنگ کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں، جہاں چھ سال کے عرصے میں ہزاروں افراد ہلاک کیے گئے۔ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کی نئی ٹیم نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گی اور انسانی…

Read More

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جس نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی کئی سانحات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے 1972ء میں ایک حادثے میں اپنی بیوی اور بیٹی کی جدائی کا غم برداشت کیا اور بھر دماغی ٹیومر کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی وفات کا صدمہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بے تحاشہ درد برداشت کیے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ وہ میرا درد بھی سمجھ سکیں گے۔ میری زندگی کے گزشتہ 2 عشرے کسی بھیانک خواب سے کم…

Read More

انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر کی جیلوں کی ناگفتہ بہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عرب بہار کے 10 سال بعد بھی مصری جیلوں میں ہزاروں افراد مقید ہیں۔ پیر 25 جنوری کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جیلوں میں بہت زیادہ بھیڑ کے سبب وہاں غیر انسانی صورتحال پیدا ہو چُکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو غیرصحت بخش کھانا دیا جاتا ہے اور انہیں اندھیرے اور غیر ہوادار سیلز میں رکھا جاتا ہے۔ صاف پانی اور بیت الخلا تک بہت کم قیدیوں کی رسائی ہے۔…

Read More

مصری دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی التحریر اسکوائر میں پچیس جنوری سن 2011 کو ایک ایسی تحریک نے جنم لیا تھا، جس کا اول مقصد کئی برسوں سے منصب صدارت پر براجمان ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو اقتدار سے فارغ کرنا تھا اور دوسرا کامیابی کی صورت میں آزادی اظہار کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے وقار کی انتہائی مخدوش صورت حال کو بہتر بنانا تھا۔ مصر میں اٹھنے والی اس عوامی تحریک کو اسی دور میں تیونس، شام، اردن اور بحرین میں شروع ہونے والی تحریکوں کا تسلسل قرار دیا گیا تھا۔ عرب اسپرنگ کے آثار اب بھی ان خطوں میں…

Read More

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 2018 میں انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھارت اور اسرائیل سے آیا۔ کراچی میں ’اسرائیل نامنظور مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے وفادار ہیں تو اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بتارہا ہے کہ عمران خان کو 2018 کے الیکشن کے لیے پیسہ بھارت اور اسرائیل سے آیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ میں کہتا ہوں تمہیں وزیراعظم کہنا جرم ہے۔ انھوں…

Read More