Author: ویب ڈیسک
دنیا کے زیادہ تر افراد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف 2017 میں شروع ہونے والی مہم ’می ٹو‘ سے تو واقف ہیں۔ تاہم دنیا کے اکثر افراد جنوبی کوریا سے شروع ہونے والی منفرد مہم ’فور بی‘ سے ناواقف ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی کوریا میں ’نہ شادی، نہ بچوں کی پیدائش، نہ جنسی تعلقات، نہ کسی مرد سے محبت‘ کے چار اصولوں پر چلائی جانے والی مہم کو ’فور بی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’فور بی‘ کا مقصد خواتین کو ’شادی اور بچوں کی پیدائش سے روکنے سمیت کسی مرد…
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور قبائلی اضلاع کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے دعوؤں کے باوجود یہاں ٹارگٹ کلنگ تھم نہ سکی اور آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ان اضلاع میں لا اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 83 لوگوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ لا اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 18-2017 میں 12 جبکہ 2019 میں 71 لوگ مارے گئے۔ رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں میں 51 کا تعلق شمالی وزیرستان سے اور 20 کا تعلق دوسرے اضلاع سے تھا۔ ٹارگٹ کلنگ میں دوسرے نمبر پر جنوبی وزیرستان ہے، جہاں 11 لوگوں کو گولی مار کر قتل کیا…
پاکستان کی گرما گرم سیاست میں سرد لندن کا تاریخی کردار رہا ہے اور ماضی میں کئی بڑے سیاسی فیصلے اسی شہر میں ہوئے۔ خاص طور پر اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت مخالف اتحاد اور مشاورت کے لیے اسی شہر کو منتخب کیا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی ہو، مشرف مخالف تحریک یا پھر نواز شریف حکومت کے خلاف مبینہ لندن پلان، سب کی حکمت عملیاں یہیں بنیں۔ ان دنوں نواز شریف اور شہباز شریف لندن میں ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے موثر سیاسی کردار وضح کرنے کے لیے پارٹی قیادت کو لندن طلب کر رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق…
کوئٹہ: قطری شاہی خاندان کے 4 افراد سمیت 7 قطری باشندوں کو دفتر خارجہ کی اجازت کے بغیر تلور کے شکار کے لیے نوشکی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ قطری شہری پیر کی شام نوشکی کی جانب سفر کررہے تھے جہاں انہیں کوئٹہ نوشکی شاہراہ کی گلنگور چیک پوائنٹ پر لیویز اہلکاروں نے روک کر حراست میں لیا۔ نوشکی کے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے قطری شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ وہ مقامی لباس میں ملبوس تھے تا کہ سیکورٹی فورسز کو چکمہ…
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسد قیصر پر برس پڑے۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا پروڈکشن آرڈر 4 دسمبر کو جاری ہوا تھا مگر جیل میں آج پہنچا۔ انہوں نے اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب، آپ پر دباؤ ہے تو بتا دیں، ہم ایوان میں نہیں آئیں گے۔ سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اسپیکر کے پاس کوئی اختیار ہے؟ ہمت ہے؟ یا اسپیکر صاحب نے صرف نوکری کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب، رانا ثنا اللّٰہ کے پروڈکشن آرڈر…
واشنگٹن: امریکی فوجی افسران کے بیانات پر مشتمل دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان جنگ کی لاگت اور عسکری حکام کی ہلاکتوں سمیت دیگر حقائق عوام سے چھپائے گئے ہیں۔ امریکہ کے معتبر اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2 ہزار صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات میں امریکی فوجی افسروں اور اہلکاروں کے انٹرویوز شامل ہیں۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ افغان جنگ پر ایک ٹریلین امریکی ڈالر خرچ ہوئے، خواتین سمیت 2300 فوجی ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ اخبار نے معلومات سرکاری ادارے اسپیشل انسپکٹرجنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن سے حاصل کی ہیں اور تمام…
عراق میں اتوار کے روز بھی دارالحکومت بغداد اور جنوبی علاقوں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں اور عومی مقامات پر جمع ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ‘خوفزدہ’ کرنے کے لیے تشدد کے باوجود احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بغداد میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ہجوم اس تحریک کے آغاز کے مقام تحریر اسکوائر پر جمع ہوا۔ طبی عملے کے بتایا کہ جمعہ کے روز تحریر اسکوائر کے قریب واقع پارکنگ کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 20 مظاہرین اور 4 پولیس افسران…
سعودی حکومت کی جانب سے ایک حالیہ اقدام کے نتیجے میں اب خواتین کو ریستورانوں میں علیحدہ داخلی راستہ استعمال کرنے یا پردے کے پیچھے بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ کئی دہائیوں سے جاری قدامت پسند پابندیوں کے خلاف ایک علامتی قدم کے طور پر لیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے ایک حالیہ اقدام کے نتیجے میں اب خواتین کو ریستورانوں میں علیحدہ داخلی راستہ استعمال کرنے یا پردے کے پیچھے بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس صنفی امتیاز کے خاتمے کا یہ اعلان سعودی حکومت کے وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب سے ایک…
مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کا نام آتے ہی ذہن میں مغلیہ سلطنت، دین الہی اور راجپوت جودھا بائی کے نام آجاتے ہیں۔ اگر یہ سوال کیا جائے کہ اکبر بادشاہ کی پیدائش کہاں ہوئی تھی تو کئی ذہن گوگل سرچ کا آپشن لینا چاہیں گے۔ عمرکوٹ اکبر کی جائے پیدائش اکبر بادشاہ کی پیدائش عمرکوٹ میں ہوئی تھی، تاریخی حوالوں کے مطابق ہمایوں افغان گورنر بہار شیر خان سے لڑائی میں پسپائی کے بعد عمرکوٹ میں قیام پذیر ہوئے تھے اور اس وقت اس غریب الوطن بادشاہ کے ہمراہ صرف چند سوار اور ان کی رفیقہ حیات حمیدہ بانو تھے۔…
سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل کشیدگی کے دوران ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ملکوں نے فریضہ حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے باہمی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار کے روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے ایرانی حج و زیارت تنظیم کے ساتھ اس سال کے حج سیزن کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے۔ گذشتہ رروز اسلامی جمہوریہ ایران کی حج تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ہمراہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن…