چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس کرونا دنیا کے 114 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 4 ہزار 993 مریض دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔
چین کے علاوہ اس وائرس سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے، دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں بھی اب تک 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کرونا کی علامات
ماہرین کے مطابق تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشوار اور شدید نزلہ کرونا کی علامات ہیں، اگر ان میں سے ایک علامت بھی ظاہر ہو تو فوری طور پر محکمہ صحت کے حکام کو آگاہ کریں۔
محکمۂ صحت کے اقدامات
محکمہ صحت نے کرونا سے متعلق ہیلپ لائن 1166 متعارف کرائیں اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ علامات ظاہر ہونے پر وہ فوری طور پر معالج سے رجوع کریں اور فوری مقررہ اسپتال جاکر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
کن اسپتالوں میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے؟
پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ درج ذیل شہروں اور اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شہروں اور اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق اس وقت پاکستان کے 36 اسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔
اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ
راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال
لاہور: سروسز اسپتال
ملتان: نشتر اسپتال
سیالکوٹ: علامہ اقبال میموریل اسپتال
فیصل آباد: علامہ اقبال میموریل اسپتال ، الائیڈ اسپتال
رحیم یار خان: شیخ زید اسپتال
کراچی: سول اسپتال، جناح اسپتال (پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر) ، آغا خان اسپتال، ڈاؤ میڈیکل کالج
کوئٹہ: فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال
پشاور: محمد ٹیچنگ اسپتال، جناح ٹیچنگ اسپتال، پرائم ٹیچنگ اسپتال، پین لیس اسپتال، خلیل اسپتال، ضیاء میڈیل کمپلکس، مرسی ٹیچنگ اسپتال، کویت ٹیچنگ، نصیر ٹیچنگ اسپتال، ایم ایس ایف اسپتال، آفریدی میڈیکل کمپلکس، شہاب آرتھوپیڈک اسپتال، رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ، نارتھ ویسٹرن جنر ل اسپتال، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال، اکبر میڈیکل سینٹر، اباسین اسپتال حبیب میڈٰکل سینٹر، ابراہیم اسپتال
گلگت بلتستان: سول اسپتال ہنزہ، ڈی ایچ کیو گلگت، ڈی ایچ کیو چلاس، ڈی ایچ کیو اسکردو، پی ڈی ایس آر یو، ڈی ایچ کیو کریم آباد
آزاد جموں و کشمیر: عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد، شیخ خلیفہ بن زید النہایان اسپتال مظفرآباد (سی ایم ایچ)، سی ایم ایچ راولاکوٹ، ڈی ایچ کیو میرپور، ڈی ایچ کیو کوٹلی، ڈی ایچ کیو نیلم، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی، ڈی ایچ کیو باغ، ڈی ایچ کیو حویلی، ڈی ایچ کیو بھمبر اور ڈی ایچ کیو سدھنوتی
محکمہ صحت کی جانب سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو ملک کا مرکزی سینٹر مختص کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد15 ہے جن میں سے دو مریض اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کیسز کے حوالے سے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کریں۔
سندھ حکومت کی جانب سے دیے گئے نمبرز: 03160111712، 02199204405، 02199203443، 02199206565