عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں اسٹیٹ بینک نے نقد کے استعمال سے بچنے کے لیے آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی پر تمام چارجز ختم کردیے۔
مرکزی بینک کی جانب سے اس قدم کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بینک اسٹاف اور صارفین کے درمیان نقد کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں ایس بی پی کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تحت بڑی رقم کی منتقلی کے لیے اے ٹی ایمز کا استعمال کرنے والے یا بینک کی برانچز کا دورہ کرنے والے صارفین کو کوئی رقم نہیں ادا کرنا ہوگی۔