جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے‘ یہ خود مستعفی ہوجائیں تو بہتر ہے اور اگر وزیر اعظم اپنے انجام کو اور خراب کرنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے۔
مائنس ون یا ٹو کی نہیں مائنس آل کی بات کرتا ہوں‘ 9جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا آزاد نہیں ہے‘ہمیشہ صحافت کا گلا اس وقت گھونٹا جاتا ہے جب ملک میں ڈکٹیٹرشپ ہوتی ہے۔
اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات میں مزید اضافہ کرنا ہے‘ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے‘آئندہ مستقبل میں ملک کی بہتری کے لئے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔