What's Hot

    سعودی ایران معاہدے میں چین کیسے شامل ہوا

    مارچ 17, 2023

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter Instagram
    afkar pak
    Home»پاکستان»ٹی ٹی پی کی دھمکی، سیاست دانوں کو اپنا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
    پاکستان

    ٹی ٹی پی کی دھمکی، سیاست دانوں کو اپنا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

    ویب ڈیسکBy ویب ڈیسکجنوری 6, 2023Updated:جنوری 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی دو سر کردہ  سیاسی پارٹیوں کو تحریک طالبان  پاکستان  (ٹی ٹی پی) کی  طرف سے کھلی دھمکی کے بعد پاکستان کی قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔ حکومت نے عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  ہتھیار ڈالنے والے جنگجوؤں کے لیے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کو ، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو ٹی ٹی پی کی طرف سے دی گئی دھمکی کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں سیاست دانوں نے اس عفریت کے سامنے کھڑے ہونے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔بے نظیر بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن ، مولانا عبد الغفور حیدری اور اے این پی کی قیادت پرہونے والے حملے اور ان حملوں میں شہید ہونے والے سیاست دان ، علما ئے کرام، سیاسی کارکنان  اس کا واضح ثبوت ہیں۔ ضروری ہے کہ سیاست دان اپنی سیکورٹی کو بہتر کریں اور اپنے تحفظ کو خود یقینی بنائیں۔

     ٹی ٹی پی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان ان کے خلاف ’’امریکہ کو خوش کرنے کے لیے‘‘ یہ لڑائی لڑ رہا ہے۔ امریکہ نے اگرچہ پاکستان کو اس جنگ میں معاونت کرنے کی پیش کش کی ہے مگر یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے۔ ایسے کسی گروہ کو پنپنے کی کیسے اجازت دی جاسکتی ہے جو پاکستانی ریاست کے بنیادی خد وخال تک کو بندوق کے ذریعے تبدیل کرنے پر امادہ ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے گذشتہ روز ایک اہم پیش رفت سے آگاہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے ایک نئے وفاقی ادارے کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جو انسداد دہشت گردی کے صوبائی محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کی فضا قائم کرکے دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کی حکمت عملی مرتب کرے گا۔ یہ اقدام بہت ضروری تھا کیونکہ دہشت گرد ملک بھر میں موجود اپنے اہداف پر حملہ کرنے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ عدم تعاون کی صورت حال اور اندرونی کھینچا تانی کے باعث ناکام ہوجاتے ہیں۔ ایک ایسا ادارہ جو مشترکہ کوارڈینیشن کے ذریعے سول، ملٹری اور انٹیلی جنس تمام اداروں کے درمیان مربوط تعلق قائم کرے، تبھی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

    جہاں تک عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی بات ہے، جیسا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے بھی کہا ہے، ریاست کو واضح طور پر یہ پالیسی اپنانی چاہیے کہ مذاکرات کی بنیادی شرط ہتھیار ڈالنا اور پاکستان کے آئین کا احترام کرنا ہے۔ جو جو گروہ ہتھیار ڈالنے اور آئین پاکستان کا احترام اور اسے من و عن تسلیم کرنے پر امادہ ہوں، ان کے ساتھ بہرصورت گفتگو کرکے انہیں اس دلدل سے نکلنے اور پر امن شہری بن  کررہنے کا مکمل حق دیا جانا چاہیے۔

    آئین پاکستان پاکستان ٹی ٹی پی طالبان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ویب ڈیسک

    Related Posts

    ایران ، سعودی تعلقات کی بحالی اور پاکستان

    مارچ 10, 2023

    آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

    مارچ 7, 2023

    ریاستی نظام کی تنقید کے مروجہ رجحانات

    مارچ 5, 2023

    آپ پاکستان کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

    مارچ 3, 2023
    Add A Comment

    Leave A Reply Cancel Reply

    Top Posts

    Subscribe to Updates

    Get the latest sports news from SportsSite about soccer, football and tennis.

    Advertisement
    Demo
    • افکار عالم
    • پاکستان
    • تراجم
    • خصوصی فیچرز
    • فن و ثقافت
    • نقطہ نظر
    Facebook Twitter
    • ہمارے بارے میں
    • رابطه
    • استعمال کی شرائط
    • پرائیویسی پالیسی

    © جملہ حقوق  بحق       Dtek Solutions  محفوظ ہیں 2022