Author: ویب ڈیسک
اگرچہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب اب تک 80 ہزار کے قریب انسانی جانیں موت کا شکار ہو چکی ہیں تاہم اس وبا نے بالعموم ملکوں کی معیشت اور بالخصوص لوگوں کے گزر بسر کے لیے روزی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ادارہ محنت (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن) کے اندازوں کے مطابق کرونا وائرس کی وبا رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 19.5 کروڑ کے قریب کل وقتی ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔ یہ پیش رفت دنیا بھر میں کمپنیوں اور کارخانوں کی بندش کے نتیجے میں سامنے…
کیا کورونا وائرس کوئی مہلک بائیولوجیکل ہتھیار ہے؟ عالمی طاقت کی دوڑ میں کسی سازش کا نتیجہ یا کسی سائنسی تجربے کے دوران کوتاہی کا خمیازہ ہے؟ کیا کورونا وائرس کو لیب میں تیار کیا گیا؟ کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سازشی نظریات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ کس پر یقین کریں، کس کو مسترد کریں؟ انفارمیشن کے دور نے اہم سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ بائیولوجکل ہتھیاروں کی پیداوار کے خلاف سرگرم امریکی پروفیسر ڈاکٹر فرانسس بوئل نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کیرولائنا یونیورسٹی کی بائیو سیفٹی لیب نے بھاری…
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ عالی ادارہ صحت کی جاری کی گئی ہدایات کے مطابق لواحقین اور دوست ایک میٹر کی دوری سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں، جنازہ دیکھنے کے بعد بھی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خاندان کے افراد ہر ممکن حد تک میت سے دور رہیں، بچوں اور 60 برس کی عمر کے افراد کو تدفین میں شرکت نہیں…
دنیا بھر کے 150 اداروں اور 12 انفرادی شخصیات (جن میں پاکستان سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے سربراہ ڈاکٹر عزیز الرحمن بھی شامل ہیں) نے امریکی دوا ساز ادارے گیلیاڈ کو ایک کھلا خط لکھا جس میں گیلیاڈ کی دوا Remdesivir کی منظوری کی صورت میں آسان، فوری اور محفوظ رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے نوول کورونا وائرس سے متعلق ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والی ایک فلم میں پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد ایسی ہی ایک بیماری کی پیش گوئی کرنے والی کتاب بھی سامنے آئی، بعدازاں ڈزنی فلم ’ٹینگلڈ‘ سے اسے جوڑا گیا اور پھر مائیکل جیکسن کا ذکر بھی نکلا۔ اور اب ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی 2018 میں ریلیز ہونے والی ایک سیریز بھی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ نیٹ فلکس کی اس کورین سیریز کا نام ’مائے سیکرٹس ٹیریئس‘ ہے جس کی 10وی قسط…
معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر سماجی کارکن خواجہ سرا جولی خان کی ایک ویڈیو شیئر اور کہا کہ یہ کہانی سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جولی خان نامی سماجی کارکن خواجہ سرا بتا رہا ہے کہ پوری دُنیا کو قرنطینہ میں رکھنے سے اُن کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ علی ظفر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں خواجہ سرا جولی خان نے کہا کہ ’معاشرہ اب قرنطینہ میں گیا…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور تفتان بارڈر سیل کر کے مزید زائرین کی واپسی روکنے کے لیے دائر درخواست پر وفاق ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور زلفی بخاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل مظہر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ تفتان بارڈر سے زائرین کو فیصل آباد، جھنگ یا دوسرے…
پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں رضاکاروں کے کئی ایسے گروپ وجود میں آ چکے ہیں جو کسی سرکاری مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کے مریضوں کی مدد کرنے، کورونا کے خلاف آگاہی پھیلانے، نادار لوگوں کو راشن پہنچانے سمیت بہت سے رفاہی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی عوام کے ایثار اور جذبے کی شاندار مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی امور کی رابطہ کمیٹی کے انچارج محمد بلال نے بتایا کہ ان کا کام بہت مشکل ہو گیا ہے لیکن پھر بھی ان…
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ کرونا جیسی خوف ناک وباء کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کرہ ارض پر موجود تمام انسان، صحت کا نظام اور عالمی معیشت سب بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شاہ سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم’ گرو 20′ کا ایک غیر معمولی سربراہ اجلاس منعقد کررہےہیں تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو ہماری عوام کی امیدوں کو پورا کریں۔ ہماری حکومتوں کے کردار کو بڑھائیں…
ایران کو دنیا میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبائی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں کہ حکومت اس وائرس کی حقیقی شدت کو گھٹا کر پیش کر رہی ہے اور صورتحال تیزی سے مزید خراب ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے اب تک محمد اپنے مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ شمالی صوبے گیلان میں کام کرنے والے ڈاکٹر محمد نے 14 دنوں سے اپنے خاندان سے ملاقات نہیں کی ہے۔ انھوں نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو کورونا وائرس کے ہاتھوں گنوایا ہے۔ میڈیکل…