Author: ویب ڈیسک
بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار 69 سالہ نصیر الدین شاہ نے بھارت کے موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70 سال بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ’مسلمان‘ ہوکر بھارت میں نہیں رہ سکتے۔
پولينڈ ميں سابقہ نازی دور کے اذيتی مرکز آؤشوٹس کی ’ريڈ آرمی‘ کی آزادی کو 75 برس مکمل ہو رہے ہيں۔ اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ اس تاريخی مقام کا دورہ کر رہے ہیں۔ مسلم رہنما شاز و نادر ہی ايسے مقامات کا دورہ کرتے ہيں جہاں تاريخ کے بد ترين مظالم ڈھائے گئے۔ پولينڈ ميں آؤشوٹس کے سابقہ اذيتی مرکز کے ڈائريکٹر پٹور سيونسکی کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر2.3 ملين افراد نے اس يادگار مقام کا دورہ کياتھا۔ انہوں نے بتايا کہ ان افراد ميں عرب دنيا سے آنے…
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے مائیک پومپیو سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی سعودی عرب اور امریکہ دونوں سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ ایران کا پورے عالم اسلام پرغلبے کا مخصوص ایجنڈا ہے اور ایران اس ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔
ترکی کی حزب اختلاف کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے ایک بارپھر صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ طیب ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ "مغرب نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو شام میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا اور اب یہ لیبیا کو آگ میں جھونکنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں…
وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے۔ 15 جنوری 2020 کو لکھے گئے خط میں بامعنی مذاکرات کا کہا گیا ہے۔ افکار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بامعنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…
پاک فوج نے اپنے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو تبدیل کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ دوسری جانب میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر…
ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ "ویمن، بزنس اینڈ دی لاء 2020” رپورٹ میں 190 ممالک کا جائزہ لینے کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ اصلاحات پر عمل درامد اور مجموعی بہتری لانے کے حوالے سے سعودی عرب سرفہرست ممالک میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کُل (100) میں سے 70.6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب خلیجی ممالک میں پہلے جب کہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب نے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں جانچ کے بنیادی 8 اشاریوں میں سے 6 اشاریوں میں شان…
سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے گذشتہ برس دسمبر میں آئین شکنی کے مقدمے میں خصوصی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی طرف سے دائر کی گئی اس اپیل میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے آئین شکنی کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے نہ تو ملزم کے وکیل کو سنا اور نہ ہی اُنھیں شفاف ٹرائل کا موقع دیا گیا۔ اپیل میں یہ موقف بھی اپنایا گیا ہے…
کاشف عباسی کے ایک پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واڈوا نے فوجی بوٹ دکھاتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کی تھی۔