Author: ویب ڈیسک

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ ملک میں انسداد پولیوکے لیے حالیہ برسوں کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور پولیو وائرس پاکستان سے دیگر ملکوں میں پھیلنے کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تنبیہ کے بعد امریکا نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں  نئے ضابطے جاری کیے ہیں، جن کے تحت پولیو سے متاثرہ ممالک سے امریکا کے لیے سفر کرنے والے تمام بالغ افراد کے لیے ‘لائف ٹائم بوسٹر ویکسین‘  لازم  قرار دی گئی ہے۔ امریکا نے یہ نیا سفری الرٹ ایشیا کے آٹھ ملکوں کے لیے جاری…

Read More

عمان کے سلطان قابوس بن السعید کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ھیثم بن طارق السعید کو عمان کا نیا سلطان بنادیا گیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ سابق وزیر ثقافت و ورثہ نے سلطان قابوس کی وفات کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی شاہی خاندان کونسل کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق حکام نے بغیر کسی وضاحت کے سلطان قابوس کی جانب سے جانشین نامزد کرنے کے لیے لکھا گیا خط کھولا اور ھیثم بن طارق کے نئے حکمران ہونے…

Read More

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے اور پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے اور وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔’ انہوں نے کہا کہ…

Read More

بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی پارلیمنٹ حکم دیتی ہے تو بھارتی فوج پاکستان کے کشمیر کے حصول کے لیے کارروائی کرے گی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے دعویٰ کیا کہ ایک پارلیمانی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’ پورا جموں اور کشمیر‘ (بشمول آزاد کشمیر) بھارت کا حصہ ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ اس حوالے سے کئی سالوں سے پارلیمانی قرارداد موجود ہے کہ…

Read More

جدید عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے رہنما اور عمان کے سلطان قابوس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رائل کورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’انتہائی دکھ اور شدید رنج کے ساتھ رائل کورٹ عزت مآب سلطان قابوس کا سوگ منا رہا ہے جو جمعے کو انتقال کرگئے اور ان کے جانشین کے حوالے سے بات چیت جاری ہے‘۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلطان قابوس 1970میں اس وقت سے برسر اقتدار تھے جب محل میں ایک بغاوت کے نتیجے میں انہوں نے…

Read More

ایران نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر ’انسانی غلطی‘ کی وجہ سے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں تباہ ہونے والا یوکرینی طیارہ پاسداران انقلاب سے وابستہ حساس ملٹری سائٹ کے قریب پرواز کررہا تھا اور اسے انسانی غلطی کی وجہ سے غیر ارادی طور پر نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ذمہ دار فریقین کو فوج کے اندر جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے…

Read More

پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا کہ کشمیر میں صورت حال نارمل ہے اور اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل۔   اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے ”بھارت کے ایسے تمام دعوے، جس میں وہ جموں و کشمیر کی صورتحال نارمل ہونے کی بات کرتا ہے، جھوٹ پر مبنی ہیں۔‘‘ بھارتی حکام جمعرات نو جنوری کو دلی میں مقیم تقریبا سولہ بیرونی سفارت کاروں کو دو روزہ دورے پر جموں کشمیر لے کرگئے تھے، جس کا مقصد یا بتانا تھا کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ اسی موقع پر اقوام…

Read More

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین جنوری کو امریکی فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی جمعہ کے روز مسلح حالت میں نماز جمعہ پڑھنے مسجد جا پہنچی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق زینب سلیمانی نے آبائی شہر کرمان کی اس مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جہاں دو روز قبل قاسم سلیمانی کی میت لائی گئی اور بھگدڑ مچنے سے وہاں 50 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ زینب نے موقعے پر جمع ہونے والے لوگوں سے بندوق لہرا کر خطاب کیا۔ اس نے…

Read More

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہےکہ سعودی سائبر سیکیورٹی سروس نے ایرانی ہیکروں کی طرف سے کیا گیا ایک تازہ سائبرحملہ ناکام بنا دیا ہے۔ ‘یاھو’ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی طرف سے 29 دسمبر 2019ء کو کیا گیا ایک سائبرحملہ ناکام بنایا ہے۔ اسی تاریخ کو امریکی فوج نے عراق میں ایرانی وفادار گروپوں اور اس کے ایجنٹوں کے مراکز پر بم باری کی تھی۔ یہ بمباری بغداد کےقریب ہوائی اڈے پر راکٹ باری کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے رد عمل میں کی گئی تھی۔ یاھو…

Read More

اب تک یہ تو آپ سبھی جانتے ہیں کہ 2019 میں پاکستان کی سیر کے لیے آنے والی موٹر سائیکل گرل روزی گیبریئل نے اسلام قبول کر لیا ہے لیکن روزی گیبریئل ہیں کون؟ کہاں سے آئی ہیں، انھیں پاکستان آنے کا مشورہ کس نے دیا اور روزی نے پاکستان کو کیسا پایا۔ بی بی سی بات کرتے ہوئے روزی گیبریئل نے اپنی زندگی اور ایڈونچرز کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں۔ افکار یہ انٹرویو بی بی سی اردو کے شکریہ کے ساتھ شیئر کررہا ہے روزی گیبریئل کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ وہ خود کو ایک زندہ دل…

Read More