Author: ویب ڈیسک
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو اس وقت عملی طور پر بڑے فیصلے کررہے ہیں اب سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی ’’آرام کو‘‘ کے حصص بھی فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔گرچی اس کی اطلاع تو پہلے بھی آچکی تھی مگر باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے کہ’’ آرام کو‘‘ ریاض کے بازار حصص یا اسٹاک ایکس چینج کی فہرست میں اپنا اندراج کرائے گی۔ اس کے بعد جب حصص فروخت ہوجائیں گے تو غالباً یہ کمپنی حصص کے حساب سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن کر ابھر سکتی ہے۔واضح رہے…
اسلام آباد میں تحریک انصاف حکومت کے غیر یقینی مستقبل پر چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں۔ اب اتحادی جماعتوں نے بھی اپنا لب و لہجہ تبدیل کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اس بات پر غور شروع کر دیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں شراکت داری سے آخر اسے کیا ملا؟ ایم کیوایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ہفتہ کو خدشہ ظاہر کیا کہ ملکی اقتصادیات اور مالی وصولیاں کو بہتر نہ کیا گیا تو حکومت کا آئندہ بجٹ تک چلنا بھی مشکل ہے ۔ اقتصادی سدھار کے…
سوشل میڈیا: نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان میں صدارتی نظام کی بازگشت
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند صارفین کی جانب سے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اگر پاکستان میں صدارتی نظام نافذ ہوتا تو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت ہرگز نہ ملتی۔ محمد حاشر کہتے ہیں کہ جمہوریت نے ہمیں ناکامی سے…
لاہور میں جاری فیض میلہ جہاں علم و ادب کےپیاسوں کی پیاس بجھا رہا ہے، وہیں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اس بات کی مظہر ہےکہ ہماری نوجوان نسل شعر و ادب کےساتھ ساتھ ملکی اور بین لاقوامی حالات میں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ لاہور کے الحمرا ہال میں جاری فیض میلےمیں نوجوانوں بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ دانشوروں کی باتیں سننا کئی ضخیم کتابیں پڑھنے سے بڑا خزانہ ہے۔ روایتی کھانوں اور کتابوں کے اسٹالز بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کتب کے اسٹالز میں بھی نوجوانوں کی گہری…
عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط حکومتی اجازت کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے نواز شریف کو چار ہفتوں کے لیے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے حکومتی وکلا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اگر اس دوران نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو چار ہفتوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی…
دو ہزار اٹھارہ میں تقریبا دو سو مصنفین کو اپنی تحریروں کی وجہ سے حکومتی مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سے خالصتاﹰ 68 مصنفین کو ان کی تحریروں کی وجہ سے جیل میں قید کیا گیا
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ اس صوبے میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسند مذہبی گروہ بھی سرگرم ہیں۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے وزیر داخلہ کے مطابق ایک بم پھٹنے سے تین پیراملٹری اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس بم کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق یہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُس وقت کیا گیا جب ان پیراملٹری اہلکاروں کی گاڑی قریب پہنچی…
پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں مہلک بیماری ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے بچوں کو عالمی ادارہ صحت کی سفارش کردہ ٹائیفائیڈ کنجیوگیٹ ویکسین (ٹی سی وی) دیے جانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نئے ویکسین پروگرام کو متعارف کروانے کا فیصلہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ گذشتہ تین برسوں میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹائیفائیڈ کے 10 ہزار سے زائد ایسے کیس سامنے آئے جن میں متاثرہ بچوں پر اس بیماری سے حفاظت کے لیے دی جانے والی ویکسین اثر ہی نہیں کر رہی تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کا آغاز…
پاکستان میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔ رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو پاکستان میں انسداد منشیات کے ادارے نے ایک شاہراہ پر مبینہ طور پر 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سنیچر کی صبح رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر لاہور کی کیمپ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب رانا…
فيس بک کی رپورٹ کے مطابق اس نے حکومت پاکستان کی درخواست پر اس سال کے پہلے چھہ ماہ میں پانچ ہزار سے زائد صفحات، پوسٹس اور ديگر مواد بلاک کیا۔ ڈجیٹل حقوق کے کارکنوں کے مطابق یہ رجحان بڑھتی ہوئی انٹرنيٹ سينسرشپ کا ثبوت ہے۔ فیس بک کی تازہ ٹرانسپيرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ مواد پاکستان ٹيلی کميونيکيشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی درخواست پر روکا گیا۔ فیس بک نے بتایا کہ پچھلے سال کے اواخر کے مقابلے ميں اس سال کے پہلے چھ ماہ دوران حکومت پاکستان کی طرف سے قابل اعتراض مواد کی شکایات ميں…