Author: ویب ڈیسک

چند روز قبل سعودی عرب کی طر ف سے تبلیغی جماعت پر پابندی کے حوالے سے ایک ٹویٹ سامنے آئی جس میں تبلیغ کو دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک دروازہ قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سعودی عرب کے  ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے اپنی ایک ٹویٹ میں مساجد کے ائمہ و خطبا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دروس وخطبات میں افریقہ کے ایک  "الاحباب ” نامی گروہ  کی سرگرمیوں بارے عوام کو آگاہ کریں۔ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے اپنی دیگر ٹویٹس میں اس گروہ کی اسلام مخالف اور گمراہانہ سرگرمیوں کے حوالے سے  بھی بات…

تقریباً 40 سال پہلے میں کراچی بار ایسوسی ایشن کا ممبر بنا۔ ملک اور بیرونِ ملک میں مجھے تقریر کےلیے اور کبھی مہمانِ خصوصی کے طور دعوت دی گئی مگر آپ کی طرف سے خاموشی رہی۔ یقیناً آپ کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں تھا۔ یہاں پہنچتے پہنچتے 4 دہائیاں بِیت گئیں۔ کہاجاتا ہے: دیر آید، درست آید۔ امید ہے کہ آپ اس کی نفی نہیں کریں گے۔ سب سے پہلے میں انھیں یاد کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آئینِ پاکستان کے دفاع میں اور اس کے محافظ بن کر سب سے بڑی…

سعودی عرب اور اتحادیوں کی قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلی بار دوحہ پہنچ گئے۔ ریاض نے دوحہ کے ساتھ طویل عرصے سے جاری بحران کو جنوری میں ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ سعودی عرب کے حقیقی حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آٹھ دسمبر بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثّانی نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چيت ہوئی ہے۔ سن…

رپورٹ: سید مزمل حسین شاہ جامعۂ محمّدی شریف ضلع چنیوٹ میں ،چنیوٹ شہر سے 30 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ اس کا سنگ بنیاد 1932 میں دارالعلوم دیوبند کے فاضل مولانا محمد ذاکرؒ نےرکھا تھا جن کےبعد ان کے صاحبزادے مولانا رحمت اللہ نے اسے آگے بڑھایا اور 1954 میں مرکزی مسجد تعمیر کروائی جو آج بھی اسی حالت میں قائم ہے ۔ اسی زمانے میں دارالعلوم بھی قائم کیا گیا جس کی تمام عمارات آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں ۔ یہ پاکستان کا بغیر چندہ کے چلنے والا ایک منفرد ادارہ ہے ،…

مصنف: ڈاکٹر ظفرمرزا مترجم: شوذب عسکری ہمارے ہاں مریضوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والا ایک ناپاک اتحاد عرصہ دراز سے موجود ہے جس میں ادویات سازی اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کی صنعت اور شعبہ ء صحت سے منسلک ڈاکٹروں اور دیگر اہلکاروں کے درمیان انتہائی کریہہ کاروبار جاری ہے۔ پچھلے سال جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ امریکہ میں 26 فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے 2003 سے 2016 کے درمیان تقریباً 33 بلین ڈالر کے جرمانے ادا کیے ہیں۔ یہ مالی جرمانے امریکی حکام کی طرف سے مختلف غیر قانونی سرگرمیوں، جیسے مالی معاونت اور رشوت…

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تھنک ٹینک اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ دائیلاگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دوروزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے مشیر برائے سی پیک امور ڈاکٹر رفیع اللہ کاکڑ نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سی پیک کے قیام کے اسباب ، اہداف ، مقاصد اور اب تک کی پیش رفت پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اعداد وشمار اور تاریخی پس منظر میں اس منصوبے کو نہ صرف چین ، پاکستان بلکہ پورے خطےاور اس سے بھی بڑھ کر تین براعظموں کے…

اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے زیر اہتمام” پاک چین اقتصادی راہداری اور مختلف بیانیوں کی تشکیل” کے موضوع پر دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ 17 نومبر 2021 کو قائد اعظم آڈیٹوریم ، فیصل مسجد کیمپس اسلام آباد میں صبح 9 بجے شروع ہورہی ہے۔ کانفرنس میں ملکی اور عالمی سطح کے ممتاز ماہرین معیشت و سماجیات اور ابلاغ عامہ شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے مختلف اجلاسوں میں یہ ماہرین سی پیک کے خطے اور عالمی سطح پر اثرات کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد…

جب مجھے قتل کی دھمکی دی گئی تب بھی میں نے کارروائی شروع نہیں کروائی، تو کیا عقل یہ بات مانتی ہے کہ کسی جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑی میں موجود نامعلوم افراد کو میں گرفتار کرنے کا کہوں گا؟ یا کیا اس بات پر یقین کیا جاسکتا ہے کہ پولیس زبانی کہنے پر ایسا کرے؟ دو افراد جن سے میں کبھی نہیں ملا، نہ ہی انھیں جانتا تھا، ایک گاڑی میں تھے جو قومی اسمبلی کے سامنے شاہراہِ دستورپر کھڑی تھی۔ گاڑی پر ایک بڑا انٹینا لگا ہوا تھا جو اس قسم کا تھا جس کی اجازت میرے خیال…

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دنیا طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے متحد ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے دنیا کو افغانستان کو الگ تھلگ چھوڑنے کی اپنی غلطی دہرانی نہیں چاہیے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے 23 ستمبر جمعرات کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ کہا جا رہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد امریکا کی جانب سے طالبان سے متعلق پاکستانی قیادت کے ساتھ یہ…

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات اور یمن میں مستقل امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ تقریر پہلے سے ریکارڈ شدہ تھی اور اس میں شاہ سلمان نے انتہا پسند نظریات کا مقابلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرنے کے علاوہ ’نفرت اور دہشت پھیلانے والوں‘ کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ شاہ سلمان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تفصیل سے بات کی اور…