Browsing: ٹی ٹی پی

ماضی میں ریاست نے خود بنیاد پرستی کو فروغ دینے اوراپنے جغرافیائی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی کارڈ کا غلط استعمال کرنے کی غلطی کی ہے۔ جہاں اس غلطی سے باقاعدہ توبہ کرنے اور اسے دوبارہ نہ دہرانے کا عزم کرنے کی ضرورت ہے، وہیں عسکریت پسندوں کے مقابل ایک متحرک، کارگر اور موثر بیانہ بنانے کے لیے محض فتاویٰ جات کا حصول اور ان کی اشاعت کافی نہیں بلکہ بہتر حکمت عملی کے ساتھ مضبوط علمی و منطقی انداز میں ایسا بیانیہ مرتب کرنے کی ضرورت ہے جو کم وقت میں زیادہ فوائد دینے کے حامل ہوں۔

مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کو ، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو ٹی ٹی پی کی طرف سے دی گئی دھمکی کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں سیاست دانوں نے اس عفریت کے سامنے کھڑے ہونے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔بے نظیر بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن ، مولانا عبد الغفور حیدری اور اے این پی کی قیادت پرہونے والے حملے اور ان حملوں میں شہید ہونے والے سیاست دان ، علما ئے کرام، سیاسی کارکنان  اس کا واضح ثبوت ہیں۔ ضروری ہے کہ سیاست دان اپنی سیکورٹی کو بہتر کریں اور اپنے تحفظ کو خود یقینی بنائیں۔