Author: محمد یونس قاسمی

ایڈیٹر، ریسرچر و کالم نگار

ماضی میں ریاست نے خود بنیاد پرستی کو فروغ دینے اوراپنے جغرافیائی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی کارڈ کا غلط استعمال کرنے کی غلطی کی ہے۔ جہاں اس غلطی سے باقاعدہ توبہ کرنے اور اسے دوبارہ نہ دہرانے کا عزم کرنے کی ضرورت ہے، وہیں عسکریت پسندوں کے مقابل ایک متحرک، کارگر اور موثر بیانہ بنانے کے لیے محض فتاویٰ جات کا حصول اور ان کی اشاعت کافی نہیں بلکہ بہتر حکمت عملی کے ساتھ مضبوط علمی و منطقی انداز میں ایسا بیانیہ مرتب کرنے کی ضرورت ہے جو کم وقت میں زیادہ فوائد دینے کے حامل ہوں۔

Read More

وقت مقرر پر بہت آسانی کے ساتھ ہوجانے والا کام سال بھر کی بحث وتمحیص کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف مقرر ہوگئے ہیں جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزااپنے پیش رو جنرل ندیم رضا کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔ دونوں افسران انتہائی لائق ، قابل احترام اورممتاز خدمات کا ریکارڈ ایک دوسرے سے بڑھ کر رکھنے والے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ آئند دنوں میں اپنے آپ کو ان ذمہ داریوں کا صحیح مستحق ثابت کریں گے ۔ آرمی چیف اور…

Read More

امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں انسانیت کو جس بحران کا سامنا ہے، اس کا پائیدار حل نکالنے کے لیے آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم OIC کا17 واں وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس پارلیمان میں جاری ہے۔یہ اجلاس سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا موجودہ چیئرمین بھی ہے جبکہ پاکستان اس اجلاس کا میزبان ہے۔ ا جلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے 22 وزرائے خارجہ10 نائب وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، جاپان اور…

Read More

تعلیم اور انسانیت کا تعلق اتنا ہی پرانا ہے، جتنی خود انسانی تاریخ ۔تعلیم ہر معاشرے میں تعمیروترقی کی ضامن سمجھی جاتی ہے ۔ انسان روز اول سے مختلف علوم میں ترقی کرتا چلا آرہا ہے جسکی بدولت آج کی دنیا ایک ایسی علمی جست لگا چکی ہے ،ماضی میں جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ مگر بدقسمتی سے آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کا تعلیمی شعبہ انسانیت کی اس علمی جست سے پہلے کی کیفیت میں ہے۔ پاکستان جب قائم ہوا تو وہ دور قومی ریاستوں کا دور تھا ۔ قومی ریاستیں جغرافیہ ،…

Read More

ڈاکٹر فضل الرحمن (1988-1919) علوم اسلامیہ کے ماہر پاکستانی/ امریکی دانشور تھے۔ ان کے والد مولانا شہاب الدین ہندوستان کے مشہور دینی ادارے دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور شیخ الہند مولانا محمود حسن کے ہم سبق تھے۔ دس سال کی عمر میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے فضل الرحمن نے اپنے والد سے روایتی دینی علوم کی تحصیل کی اور1942 میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے عربی زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ جس کے بعد سکالر شپ پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں ممتاز اسکالر ایچ آر گیب کی زیر نگرانی قرون وسطی کے مسلمان فلسفی…

Read More

قطر ایمبیسی کے ٹویٹر ہینڈل کے مطابق آج قطری سفیر جناب سعود بن عبد الرحمن آل ثانی نے اسلام آباد میں موجود ایک کھلے آسمان تلے واقع سکول کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ میں مفت کتابیں،سردیوں میں استعمال کرنے کے گرم کپڑے اور لیپ ٹاپس جیسی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ یہ سکول اسلام آباد ایف-6 کی کچی آبادی میں ایک ایسا سکول ہے، جس کے پاس کوئی عمارت نہیں بلکہ کھلے آسمان تلے پارک میں بیٹھے ایک استاد کا قائم کردہ ایسا سکول ہے جو گذشتہ تین عشروں سے روڈوں پر پھول بیچنے والے، صفائی کرنے والے اور…

Read More

فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی گستاخی کے بعد بجا طور پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج اور غم و غصہ کی کیفیت میں ہیں۔ فرانسیسی صدر ماکرون کے ایک متنازعہ بیان اور ڈھٹائی نے اس معاملے کو مزید گھمبیر کر دیا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کو آزادی اظہار کے نام پر فروغ دینے کی منظم و مذموم سازش کی جا رہی ہے اور فرانس کی حکومت اس دل آزار اور گھٹیا عمل کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ فرانس میں کی…

Read More

امریکی انتخابات میں  جوبائیڈن کی کامیابی  پاکستان اور کشمیرپر   مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہے جوبائیڈن امریکہ کے ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں، جنہوں نے 1970 میں کونسلر کا الیکشن جیت کر اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ وہ پارلیمانی سیاست کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور 1973 سے امریکہ کے ایوان بالا کے رکن منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ جوبائیڈن اوباما دور حکومت میں امریکہ کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اور حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امید وار ہیں۔ ایک اچھے مننتظم اور…

Read More

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج گوجرانوالہ میں اپنا پہلا پاور شو دکھانے جارہا ہے۔ آج کا جلسہ اپوزیشن کی طاقت کا اظہار ہوگا اور یہی جلسہ اپوزیشن کی حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک کی کامیابی یا خدانخواستہ ناکامی کا تعین بھی کرے گا۔ آج کے اس جلسے سے 11 رکنی اپوزیشن اتحاد کے تمام قائدین براہ راست اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف آن لائن خطاب کریں گے۔ اپوزیشن کو اپنی تحریک کے آغاز میں ہی غداری جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے، جس کی وجہ ملک کے مقتدر حلقوں پر اپوزیشن…

Read More