Author: ویب ڈیسک
سعودی عرب نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کی جوہری دھمکیوں پر توجہ مرکوز کرے،اس کے خلاف پختہ مؤقف اختیار کرے اور اس پر عاید اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی جائے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارتی کونسل نے اپنے ورچوئل اجلاس میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ ’’وہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے پروگراموں سے سنجیدگی سے نمٹے۔‘‘ کابینہ نے سعودی عرب کے علاقائی استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی جارحیت،قومی سلامتی…
امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ماہ یمن میں حوثی باغیوں کے لیے ایرانی اسلحہ لے جانے والا جہاز قبضے میں لے لیا تھا۔ خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق مائیک پومپیو نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کے لیے ایرانی اسلحے سے بھرے ہوئے جہاز کو امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جون میں پکڑ لیا تھا۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘سلامتی…
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 15 ستمبر سے اسکول، کالجز اور جامعات سمیت تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں پیش کی گئی سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں پیش کیا گیا جس میں معمولی ردو بدل کے بعد کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جولائی سے کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھولا جائے گا لیکن 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں…
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر ميں اس سال صرف ايک ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی حکام نے ان غير معمولی حالات ميں اس منفرد حج کے ليے خصوصی قواعد و ضوابط کا اعلان کيا ہے۔ حاجيوں کو آب زم زم کے کنويں سے پانی براہ راست پينے کی اجازت نہيں بلکہ پانی خصوصی بوتلوں ميں دیاجائے گا۔ شيطان کو مارنے کے ليے جو کنکرياں فراہم کی جائيں گی، انہيں پہلے ‘اسٹريلائز‘ يا جراثيم سے پاک کيا جائے گا۔ خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہيں ہے جبکہ حاجيوں کو سماجی فاصلہ…
جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے‘ یہ خود مستعفی ہوجائیں تو بہتر ہے اور اگر وزیر اعظم اپنے انجام کو اور خراب کرنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ مائنس ون یا ٹو کی نہیں مائنس آل کی بات کرتا ہوں‘ 9جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا آزاد نہیں ہے‘ہمیشہ صحافت کا…
ایران کے پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم عذیر بلوچ کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آگئے ہیں۔ عذیر بلوچ کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تفصیل اس رپورٹ میں آشکارا کی گئی ہے اور جو لوگ/عناصر عذیر بلوچ کی سرپرستی اور مدد کرتے رہے ہیں ان کا اندازہ رپورٹ پڑھنے سے کیا جاسکتا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی شق نمبر 27 عذیر بلوچ کی ایران میں سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے کہ کس طرح ملزم نے ایران میں اپنا کام جاری رکھا۔ اس سلسلے میں ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے آفیسر کے…
تاریخ، جغرافیہ، مذہب، معاشیات اور طب کے موضوع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ’نادر فرمودات‘ کے ذریعے عوام الناس کو حیران تو کیا ہی تھا لیکن اب ان کے وزراء نے بھی اپنی حکومت پر خودکُش حملہ کر دیا ہے۔ سچ پوچھیں تو پاکستان میں جمہوریت کی کشتی ایک بار پھر ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اتحادی ناراض ہیں، وزراء آپس میں زبانی طور پر دست و گریباں ہیں، انہیں منتخب کرنے والے پریشان ہیں، ایسے میں خود خان صاحب بھی اپنے آپ کو ناقابل تسخیر ہونے کا مصنوعی تاثر دے رہے ہیں۔ ان تمام عوامل نے ملک…
’’میڈان پاکستان‘‘ نہیں جینوئن اور پشتینی راجپوت رانا ثنااللہ کا اور میرا تعلق نہ نیا ہے نہ ڈھکا چھپا۔پرویز مشرف صاحب کے اقتدار میں جب ن لیگ زیر عتاب تھی، رانا ثنااللہ کو اغوا کرکے تشدد کےبعد چھوڑ دیا گیا۔ مونچھیں مونڈنے والے نہیں جانتے تھے کہ اصل مونچھیں مرد کے اندر ہوتی ہیں۔ رانا کولگے زخموں کی جو تعداد رپورٹ ہوئی ان کی تعداد 21تھی ۔میں نے کالم لکھا جس کا عنوان تھا ’’21توپوں کی سلامی‘‘۔ دوسری طرف اس کھرے سچے راجپوت کی سن لیں جو دلیری اور دانائی کا عجیب کومبی نیشن ہے کہ ایک بار پھر جب…
ہند مکی اپنے پچپن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ امریکی اسلامک اسکول میں جب ان کی ساتھی طالبات سیاہ فاموں کے لیے نسلی تعصب کا اظہار کرتی تھیں وہ انہیں فوری طور پر روک دیتی تھیں۔ مکی شروع سے ہی نسل پرستی کے خلاف تھیں۔ امریکا میں پولیس حراست میں افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد سے نسل پرستی کے خلاف عالمی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔ نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر عوامی آگاہی و شعور میں اضافہ کرنے کی خاطر مختلف قسم کے فورمز اور تقریبات…
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا غیر معمولی اجلاس منگل کو ایوان صدر میں ہوا جس میں ڈاکٹر ھذال بن حمود العتیبی کی بطور صدر اسلامی یونیورسٹی تقرری کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت صدر مملکت و چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی نے کی۔ ڈاکٹر ہذال معروف ماہر نفسیات ہیں جبکہ انہوں نے اسی شعبہ میں سپین کی میڈرڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، انہوں نے امریکہ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ وہ سعودی عرب کی تنظیم برائے تعلیم و نفسیات…