Author: ویب ڈیسک

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہر قسم کے عوامی اجتماع بالخصوص یومِ پاکستان کی پہچان سمجھی جانے والی فوجی پریڈ بھی ملتوی کردی گئی تھی۔ تاہم سرکاری و نجی ٹیلی ویژن چینلز پر آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات نشر کیے جائیں گے اور اخبارات خصوصی اشاعت شائع کریں گے۔ یاد رہے کہ آج سے 80 سال قبل 23 مارچ 1940 کے دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی تھی جس کی وجہ سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی…

دنیا کے مختلف ممالک میں درجہ حرارت یا موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے مگر کیا یہ نئے نوول کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کو سست یا ختم کردے گا؟ عالمی ادارہ صحت اور مختلف طبی ماہرین کا تو کہنا ہے کہ ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ گرم موسم اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے سے کیا کردار ادا کرے گا اور ایسی توقع رکھنا فی الحال درست نہیں۔ تاہم چین میں ہونے والے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم وائرس کی لوگوں کو بیمار کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔…

کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی کی خبروں کے ساتھ زیادہ تر پاکستانیوں نے ایک دوسرے سے ملنے کے وقت مصافحے کے بجائے آداب کہنے اور کہنی سے کہنی ملانے کا طریقہ اپنانا شروع کردیا ہے۔ تاہم وہ میل جول سے اب بھی باز نہیں آ رہے۔ اس تشویش کا اظہار کرنے والے ڈاکٹر فیصل محمود کہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کے لیے سماجی میل جول محدود کرنا نہایت ضروری ہے۔ مگر بہت سے شہری عام دنوں کی طرح اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ بہت سے پارکس اور جِم کلب تو یقیناً بند پڑے ہیں…

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں اسٹیٹ بینک نے نقد کے استعمال سے بچنے کے لیے آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی پر تمام چارجز ختم کردیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے اس قدم کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بینک اسٹاف اور صارفین کے درمیان نقد کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں ایس بی پی کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تحت بڑی رقم کی منتقلی کے لیے اے ٹی ایمز کا استعمال کرنے والے یا بینک کی برانچز کا دورہ کرنے والے صارفین کو کوئی رقم نہیں ادا کرنا ہوگی۔

ایرانی دارالحکومت تہران کی معتبر سمجھی جانے والی شریف یونیورسٹی کے محققین نے کمپیوٹر سیمیولیشن کی مدد سے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے مختلف منظر نامے پیش کیے ہیں۔ ان سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے خطرے سے دوچار تمام علاقوں میں قرنطینہ کے ضوابط نافذ کر دے، عوام تمام حکومتی احکامات پر عمل کریں اور طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی کوئی کمی نہ آئے، یعنی یہ تمام کام مثالی حد تک کامیابی سے کیے جائیں، تو ایک ہفتے کے اندر اندر…

سعودی عرب نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں مساجد میں جمعہ اور پنج وقت نمازوں کی ادائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہاں بدستور نمازوں کی ادائی جاری رہے گی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر صرف الحرمین الشریفین میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہوگی مگر دوسری مساجد میں نہیں۔ مکہ مکرمہ میں…

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے، یہ جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی۔ کوروناوائرس پر قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کورونا وائرس نے ہر حال میں پھیلنا ہے، لیکن آپ احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا تو ہمیں معلوم تھا کہ یہ پاکستان بھی پہنچے گا، اسی وقت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ 15 جنوری سے ہم نے ایئر پورٹس پر اسکریننگ شروع کردی تھی، اب تک 9 لاکھ…

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کو ’چینی‘ وائرس کہا تو چین نے سخت اعتراض کیا۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ چین کو گالی دینے سے پہلے ’اپنے کام پر دھیان دیں‘۔ کووڈ 19 کا پہلا کیس 2019 کے آخر میں چین کے شہر ووہان میں پایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے چین کی وزارت خارجہ نے کورونا وائرس کو ایک سازش بتاتے ہوئے امریکی فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس وائرس کو اس کے علاقے میں لے کر آئے۔ اس پر امریکی وزیر…

کووڈ انیس سے ساری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ اقتصادی اور معاشرتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ مذہبی فرائض کی ادائیگی میں بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں سازشی نظریات کو فروغ دینے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث پوری دنیا میں خوف پھیل چکا ہے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خود کو ویٹیکن میں ایک عمارت میں محدود کر چکے ہیں۔ تمام تر مذہبی سرگرمیاں معطل کی جا چکی ہیں جبکہ پوپ فرانسس ایسٹر کی تقریبات میں بھی شریک نہیں…

وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کرسکتا ہے اور متنبہ کیا کہ امیر معیشتیں دنیا کے غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کی تیاری کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑتے پاکستان جیسے غریب ممالک جو بہت کمزور ہیں ان کے لیے کچھ قرضے معاف کرنے پر غور کیا جائے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مجھے غربت اور بھوک پر تشویش ہے قرضوں کی…