Author: ویب ڈیسک
پیر کے روز پاکستان میں سرکاری ذرائع ابلاغ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان ہوں یا حکمران جماعت کے رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ۔۔۔ جہاں نظر دوڑائیں ‘دی مسلم 500’ کے 11ویں شمارے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بہترین شخصیت کا خطاب دیے جانے پر جشن کا سماں ہے۔ بظاہر ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں عمران خان کی شمولیت نے پاکستان کی سب مشکلات جھٹ سے ختم کر دی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ ’اس میں نئی بات کیا ہے؟ یہ…
اندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے دو سالوں میں 11.35 ٹریلین یعنی گیارہ ہزار ارب سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان دو سالوں میں اندرونی اور بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے قرضوں کے نتیجے میں پاکستان کے ذمے واجب الادہ مجموعی قرضوں کا حجم 36.3 تین ٹریلین یعنی چھتیس ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس میں بیرونی قرضے کے علاوہ داخلی طور پر ادھار پر لیے گیے وہ قرضے بھی ہیں جو حکومت مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مرکزی بینک اور…
قطر میں قائم افغان طالبان کے سیاسی دفتر سے آج ایک وفد بین الافغان مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔ اس وفد کی قیادت افغان طالبان کے سیاسی امور کے ذمہ دار ملا عبدالغنی برادرکررہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وفد پاکستان کی وزارت خارجہ کی دعوت پر یہاں پہنچا ہے۔ افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنے کی امریکی درخواست پر 2018 میں آزاد ہونے سے قبل ملا برادر نے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں تقریباً 8 سال گزارے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ وفد (آج) منگل کو…
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا چین کا حالیہ دورہ نہایت ضروری تھا اور وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چین کا کشمیر کے مسئلے پر مؤقف واضح ہے جس میں انھیں ’کوئی تزلزل نہیں دکھائی دے رہا۔‘ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کی قراردادوں میں کوئی ابہام نہیں ہے اور سعودی عرب کے مؤقف میں او آئی سی کے مؤقف سے کوئی فرق نہیں ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک سال…
رواں سال مارچ میں سعودی عرب اور روس میں تیل کی قیمت پر تنازع ہوا۔ سعودی عرب چاہتا تھا کہ روس تیل کی پیداوار میں کمی کرے تاکہ تیل کی گرتی قیمتوں کو سنبھالا جا سکے لیکن روس پیداوار کم کرنے پر راضی نہیں تھا۔ روس کے اس رویے سے تنگ آ کر سعودی عرب نے بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے پیداوار بڑھانے اور فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا جب کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے دنیا کے تمام کاروبار تعطل کا شکار تھے۔ دونوں…
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے کچھ عرصہ قبل آپس میں باقاعدہ تعلقات کے قیام کا جو تاریخی معاہدہ کیا، اس کے بعد اس یہودی ریاست کو اس کے سب سے بڑے حریف ملک ایران کی دہلیز تک اقتصادی رسائی حاصل ہو جائے گی۔ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے دیگر خلیجی عرب ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کے قیام کا رستہ بھی کھول سکتا ہے مگر یہ امکان بہت کم ہے کہ اسرائیل کو حاصل ہونے والی معاشی رسائی سے ایران اور امارات کے باہمی اقتصادی رابطے متاثر ہوں گے۔ اس بارے میں نیوز ایجنسی اے ایف پی نے…
جیل میں قید آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور اس نے جیل کے مخصوص بھورے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ توقع ہے کہ عدالت چار روز تک چلنے والی کارروائی کے دوران مذکورہ حملے میں بچ جانے والے 66 متاثرین کے بیانات درج کرے گی۔ سفید فام نسلی برتری کے پیروکار آسٹریلوی شہری ٹرینیٹ کو 51 افراد کے قتل، 40 افراد کے اقدام قتل اور دہشت گردی کے ایک واقعہ کا قصوروار پایا گیا تھا۔ وکلاء کا خیال…
حکومت پاکستان نے مزید ایک عسکری تنظیم پر پابندی عائد کردی ہے ، جس کے بعد ملک میں کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ اس فہرست میں تازہ اضافہ ختم الانبیا نامی تنظیم کا ہے جو انصار الحسین کی ایک شاخ ہے جس پر داعش سے لڑنے کے لیے اہلِ تشیع مکتبہ فکر کے نوجوانوں کو مبینہ طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیموں کی فہرست مرتب کرنے کا عمل 14 اگست 2001 کو شروع ہوا تھا جب لشکر جھنگوی اور سپاہِ محمد پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ بعد…
عالمی اسلامی تنظیم رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقی سینٹر کی جانب سے سال 2020 کی دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی۔ مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں موجود عالمی اسلامی تنظیم کے ذیلی تحقیقی ادارے (دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز) کی جانب سے 2020 کی بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی ہیں۔ (دی مسلم 500) نامی کتاب میں پاکستان، سعودی عرب، مصر، اردن، ملائیشیا، انڈونیشیا، بھارت، بنگلہ دیش، امریکا، برطانیہ اور ترکی سمیت دنیا کے درجنوں ممالک کی مذہبی، سیاسی، سماجی، ٹیکنالوجی، تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں کی شخصیات کو…
حضرت مفتی رفیع عثمانی صاحب نے اپنی گفتگو میں شیعہ اور سنی کو بھائی قرار دیتے ہوئے شیعہ کی عمومی تکفیر کی نفی کی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ کوئی نیا موقف نہیں ہے اور اھل سنت کے ہاں تکفیر شیعہ کے بارے میں جو اختلافی آراء پائی جاتی ہیں ان کا اظہار ہی مفتی صاحب کی گفتگو سے ہوا ہے۔ہمیں مفتی صاحب کی رائے سے سردست کچھ لینا دینا نہیں۔ ہم البتہ ان کے اس بیان کی ٹائمنگ کے بارے میں نہ صرف حیران ہیں بلکہ یہ بات ہمارے لیے پریشانی کا بھی باعث ہے۔ یہ حقیقت سب کے…