Author: ویب ڈیسک

تحریر: کیتھرن ایلیسن صحافی، نوئیبل میگزن سے سنہ 1796 میں امریکی صدر جارج واشنگٹن نے سیاسی جماعتوں کو ‘مکار، حوصلہ مند، اور غیر اصولی لوگوں’ کو ‘عوام کی طاقت کو کمزور کرنے’ کی اجازت دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ آج ان کا یہ الزام سفاکانہ طور پر بروقت معلوم ہوتا ہے کیونکہ امریکی صدارتی انتخابات کے چند ماہ بعد 147 ریپبلکن امریکی کانگریس کے اراکین نے نتائج کو عوامی طور پر چیلنج کیا۔ لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی بہت سے امریکی واشنگٹن کی تشویش کو دہراتے آئے ہیں۔ پارٹیوں کی مقبولیت تحت الثری…

سعودی عرب میں حکام نے حکومت کے اس اقدام کا دفاع کیا ہے جس کے تحت مساجد میں لاؤڈ سپیکروں کے استعمال کو محدود کیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتے ملک میں اسلامی امور کی وزارت نے اعلان کیا تھا کہ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں کی آواز کو اپنی بلند ترین سطح سے کم کر کے اسے ایک تہائی تک اونچا کرنے کے بعد آذان دی جا سکے گی۔ ان ہدایات کے مطابق عام نمازوں میں صرف آذان اور اقامت کو بیرونی لاؤڈ سپیکروں پر ادا کیا جاسکے گا جبکہ مکمل نماز یا خطبات لاؤڈ سپیکر پر نہیں دیے جاسکیں گے۔…

سنہ 2016ء کو ایران کے دارالحکومت تہران میں بلوائیوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگا دی جس کے بعد سعودی عرب نے تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منطقع کردیے۔ یہ حملہ سیکڑوں ایرانی شدت پسندوں کی کارروائی تھی جس نے کئی سال سے دونوں ملکوں‌کےدرمیان جاری کشیدگی کو سفارتی تعلقات کے منقطع کرنے کے مقام تک پہنچا دیا۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب دونوں ملک بہت سے مسائل میں ایک دوسرے سے شدید اختلافات میں الجھے ہوئے تھے۔ عراق کا اختلاف عراق کے صدر برھم…

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کے نتیجے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی پالیسی پلاننگ کے سربراہ زاید کریملی نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے جس کے لیے سعودی عرب کو ضمانت چاہیے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے رپورٹس میڈیا پر آئی تھیں تاہم پہلی مرتبہ سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیدار نے…

ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں’’یوم مزدور‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1886 ء سے امریکہ کے شہر شکاگو سے ہوئی ۔ اس دن بہت سے ممالک میں شکاگو میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے نام پرقومی سطح پر چھٹی ہوتی ہے جبکہ سیمینار اور جلسے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ لیکن افسوسناک اور المناک پہلو یہ ہے کہ اس دن کی اہمیت او راپنے حقوق سے خود مزدور طبقہ ہی لاعلم ہوتاہے۔ وہ اس کے دن…

ایران نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوطرفہ تعلقات کی بحالی سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کو ’’لہجے میں تبدیلی‘‘ کا غماز قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سعودی ولی عہد کے حالیہ انٹرویو کے ردعمل میں جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’تعمیری نقطہ نظر اور مکالمے پرمبنی حکمتِ عملی کے ذریعے ایران اور سعودی عرب خطے اور اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے ایک نئے باب کاآغاز کرسکتے ہیں تاکہ اختلافات کے خاتمے سے امن،…

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ‘العربیہ’ کے ذریعے نشر ہونے والے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو پڑوسی ملک کی حیثیت سے دیکھتا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کا خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ تہران کا منفی طرز عمل ہے۔ ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام اور ملک سے باہر ایرانی ملیشیائوں کی مدد تہران کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ ہے۔ سعودی ولی عہد کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے…

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ 11 اپریل کو طاہر محمود اشرفی کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھا گیا خط محض الزام تراشیوں اور جھوٹے بیانات پر مبنی ہے۔ طاہر اشرفی نے اپنے خط میں وہ باتیں جسٹس فائز عیسیٰ کی طرف منسوب کی ہیں، جو انہوں نے اسلام آباد بار کونسل سے خطاب میں تحریراً یا تقریراً نہیں کہی تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید لکھا ہے کہ…

9 اپریل 2021ء کواسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیے گئے خطاب کا تحریری متن اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے مذکورہ بالا موضوع پر تقریر کی۔ تقریر میں پہلے پاکستانی دستور کی اسلامیت کے متعلق قائدِ اعظم کی 26 فروری 1948ء کی ایک گفتگو کا حصہ بیان کیا، اس کے بعد اولین دستوری دستاویز، قراردادِ مقاصد، کا خلاصہ ذکر کیا اور دکھایا کہ بانیانِ پاکستان کے نزدیک پاکستان کے دستور کا اسلامی ہونا ضروری تھا اور اس دستور کے بنیادی خدوخال ان کے…

آئندہ اتوار کا سورج ان شاء اﷲ رمضان کے مبارک مہینے میں طلوع ہوگا۔کتنے خوش قسمت ہیں ہم کہ پیغمبر آخر الزماں ﷺ کی امت میں پیدا ہونے کا شرف رکھتے ہیں۔ ﷲ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ایک اور رمضان دیکھنے اور اس کی نعمتوں۔ رحمتوں۔ برکتوں اور مغفرتوں سے لطف اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ ہم خدائے بزرگ و برتر کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔  ہم ایک عالمگیر مذہب کے دائرۂ تسلیم و رضا میں سانس لے رہے ہیں۔ میں تو ایک مدت سے اسلام کی عالمگیریت پر لکھنا چاہ…