Author: ویب ڈیسک
کرونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی اور کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومتوں کو بہت سے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اکتوبر 2020 میں انڈیا اور جنوبی افریقہ نے ایک تجویز عالمی ادارہ تجارت (WTO) میں پیش کی کہ کرونا کے علاج سے متعلقہ ادویات’ ویکسین اور دیگر ٹولز کو وقتی طور پر انٹیلیکچول پراپرٹی رائیٹس کے اطلاق سے مستثنٰی قرار دیا جائے۔ اس تجویز کی حمایت پاکستان سمیت سو کے قریب ممالک کر رہے ہیں۔ اس تجویز کا مقصد یہ ہے کہ اگر کرونا کے علاج کے نئے دریافت شدہ ٹولز انٹیلیکچول پراپرٹی کے قوانین کے…
وفاقی جرمن حکومت کے ایک سرکردہ اہلکار نے ایران میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس اہلکار کے مطابق ایران میں مذہب کی بنیاد پر شہریوں کے تعاقب کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔ دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وفاقی جرمن حکومت کے دنیا بھر میں مذہبی آزادی سے متعلقہ امور کے نگران عہدیدار مارکوس گرُوئبل نے آج بدھ کے روز کہا کہ ہر انسان کو یہ بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنا مذہب کا انتخاب کر سکے اور اس پر عمل بھی…
دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے نام نہاد ‘پاکستان صوبے’ کے نام سے اپنی پہلی ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنوری میں کیے گئے ایک حملے کا ذکر کیا گیا ہے۔ بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق نو منٹ 18 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو جس کا عنوان ‘ بڑی جنگوں کے کھلاڑی’ رکھا گیا ہے، 19 مارچ کو ٹیلی گرام پر جاری کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک نامعلوم نقاب پوش شدت پسند کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ شخص نام نہاد دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے دو جنوری کو پاکستان کے…
امریکہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کا افشا کیا جانا، مشرق وسطیٰ کے سب سے طاقتور ترین شخص شہزادہ محمد بن سلمان کی طاقت، عزت اور بین الاقوامی سطح پر حیثیت کے لیے ایک دھچکہ ہے۔ اس رپورٹ کی وجہ سے آنے والی دہائیوں میں سعودی عرب کے مغربی ممالک کے ساتھ روابط پر مضر اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اس دعوے کہ ولی عہد محمد بن سلمان جنھیں ایم بی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سنہ 2018 میں ہونے والے اس بہیمانہ قتل میں ملوث تھے، کے بعد مغربی…
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے منظرِ عام پر لائی جانے والی انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ نے اس معاملے میں سعودی شہزادے کا کھلے عام نام لیا ہے جبکہ محمد بن سلمان اس الزام سے انکار کرتے آئے ہیں کہ انھوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے۔ جبکہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کو واضح…
‘میں سنہ 2009 سے فرانس میں رہ رہی ہوں اور میں نے کبھی بھی نہ اجنبیت محسوس کی اور نہ ہی مجھے کسی نسل پرستانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن حکومت اور میڈیا کی جانب سے اس نئے قانون کے بارے میں بحث شروع ہونے کے چند روز بعد مجھے ایک انتہائی نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا جو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ اُس روز میں بس میں سفر کے دوران کسی سے عربی زبان میں بات کر رہی تھی کہ اچانک ایک فرانسیسی خاتون نے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا۔ وہ مجھے دہشتگرد اور مہاجر کہہ…
چینی حکام نے برطانیہ کے عالمی نشریاتی ادارے پر چین میں میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ پیش رفت برطانوی حکام کی جانب سے چین کے سرکاری ٹی وی نیٹ ورک کا لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ چین میں نشریاتی نگراں ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن نے جمعرات کو بی بی سی ورلڈ نیوز پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کر دی کہ اس عالمی نشریاتی ادارے نے ملک کے نشریاتی ضابطوں کی ”سنگین خلاف ورزی” کی ہے۔ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ…
تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے، ’ارطغرل غازی‘ نے پوری دنیا میں ہی ایسی دھوم مچائی کہ ہر طرف اسی کا چرچا سنائی دیتا ہے۔ امریکا میں 60 سالہ خاتون نے اسی سیریز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا، اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون نے ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر اسلام قبول کیا۔ امریکا کی ریاست وسکنسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قبولِ اسلام کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا۔ اسلام قبول کرنے والی خاتون کو ترک ڈرامے میں…
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی ’کیمپین ٹیم‘ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ اس نے سعودی عرب کی طرف سے یمن میں ہونے والی طویل اور تباہ کن جنگ کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں، جہاں چھ سال کے عرصے میں ہزاروں افراد ہلاک کیے گئے۔ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کی نئی ٹیم نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گی اور انسانی…
امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جس نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی کئی سانحات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے 1972ء میں ایک حادثے میں اپنی بیوی اور بیٹی کی جدائی کا غم برداشت کیا اور بھر دماغی ٹیومر کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی وفات کا صدمہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بے تحاشہ درد برداشت کیے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ وہ میرا درد بھی سمجھ سکیں گے۔ میری زندگی کے گزشتہ 2 عشرے کسی بھیانک خواب سے کم…